Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, October 27, 2018

صوبائی وزیر برائے شہری ترقی کی جائزہ میٹنگ۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
صوبے کے وزیر مملکت شہری ترقی صدر ایم ایل اے گریش چندر یادو نے ہفتہ کے روز پی ڈبلو ڈی کے گیسٹ ہاؤس میں محکمہ توانائی کے افسران کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔میٹنگ میں صوبائی وزیر نے خراب ہوئے ٹرانسفارمر،اضافی ٹرانسفارمر،بجلی تخفیف،لو وولٹیج سمیت دیگر معاملوں پر تفصیلی معلومات حاصل کرتے ہوئے جلد ہی سبھی مسائیل کے تصفیہ کیلئے ایگزیکٹیو افسر محکمہ توانائی اے کے مشرا کو دی۔انھوں نے آئندہ31اکتوبر تک 34گاؤں میں بجلی سپلائی کا جائزہ لیتے ہوئے وقت سے کام کرانے کی ہدایت دی۔انھوں نے جپٹاپور،مہروڈا،گوراری،سرائے خواجہ میں ٹرانسفارمر کا لوڈ بڑھانے کی ہدایت دی۔صوبائی وزیر نے ضلع میں لائن مینوں کے زریعے ٹرانسفارمر بدلنے،تار اور فیوج کو جوڑنے کے نام پر ناجائزوصولی کئے جانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور افسران کو اہلکاروں کو ہدایت دینے کی صلاح دی۔اس موقع پر محکمہ سے ایس سی سنودیا،ابھیشیک شریواستو،برج بھان سنگھ،وویک سنگھ،سریندر ناتھ،ایس ڈی او ورکشاپ روشن ضمیر سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔