Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 30, 2018

جونپور۔اسمبلی حلقہ بدلا پور مہاتسو کا انعقاد

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ صدائے وقت) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . 
بدلاپور اسمبلی کے قیام کے موقع پریکم نومبر کے مہینے میں بدلاپور مہوتسو کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تین روزہ اس تقریب کا افتتاح یکم نومبر کو دوپہر میں صوبے کے نائب وزیر اعلی کیشو پرساد موریا کریں گے۔ان کے ساتھ فلم اداکارروی کشن بھی موجود رہیں گے۔مذکورہ معلومات دیتے ہوئے بدلاپوربی جے پی ممبر اسمبلی رمیش مشرا نے کہا کہ یکم نومبر سے تین نومبر تک ہونے والے اس فیسٹیول میں مرکز اور ریاستی حکومت کی عوامی بہبودی منصوبوں کو عوام تک پہنچانے کے لئے مختلف محکموں کا اسٹال لگایا جائے گا تاکہ فیسٹیول میں آنے والے اسمبلی کے لوگوں کو معلومات مل سکے۔ اگر ان کے گاؤں میں بجلی نہیں پہنچی ہے، رہائش نہیں ملا ہے، بیت الخلا نہیں بنے ہیں تو ان سے درخواست بھی لیا جائے گا۔
شہر کے ایک ہوٹل میں صحافیوں کو معلومات دیتے ہوئے ممبر اسمبلی نے کہا کہ بدلاپورریاست میں پہلی ایسی اسمبلی ہوگی جہاں فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔  اس سے قبل کسی بھی اسمبلی میں ایسی تقریب کا انعقاد نہیں ہوا ہے۔ اب تک گزشتہ 15 سالوں میں ترقیاتی کام جو سابقہ حکومتوں نے نہیں کیا ہم نے ڈیڑھ سال کے حکومت کے دوران کیا ہے۔ وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت کے تحت اسمبلی حلقہ میں فائر اسٹیشن، بس اسٹیشن اور آئی ٹی آئی قائم کی جا رہی ہے۔ تین روزہ فیسٹیول میں مقامی، صوبائی اور قومی سطح پر فنکار اس فیسٹیول کا آغاز کریں گے۔ اس کے علاوہ پرائمری،اعلی پرائمری اسکولوں کے طلباء کے درمیان کھیل مقابلے،جنرل نالج کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔