Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

جونپور ۔۔ووٹر بیداری مہم کے تحت الیکشن مکتب کا افتتاح۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
الیکشن کمیشن حکومت ہندکی ہدایت کے مطابق ضلع الیکشن افسر اروند ملپا بنگاری کی قیادت میں چل رہے ووٹر بیداری پروگرام کے تحت انتخابی مکتب کا انعقاد شہر کے جنک کماری انٹر کالج کے ہال میں کیا گیا۔پروگرام میں ووٹر خواندگی کے بارے میں بیدار کیا گیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی ایس ڈی ایم صدر منگلیش دوبے نے انتخابی مکتب کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایس ڈی ایم منگلیش دوبے نے کہا کہ الیکشن خواندگی کو فروغ دینے کے لئے الیکشن خواندگی کلب بنائے جا رہے ہیں۔ یہ کلب ہر عمر کے ہندوستانی شہری کو دلچسپ اور تفریحی سرگرمیوں کے ذریعے الیکشن خواندگی دینے کا کام کریں گے۔ الیکشن خواندگی کلب خاص طور پر ثانوی، اعلی ثانوی اسکولوں اور کالجوں میں بنائے جا رہے ہیں جس کا مقصد 18 سال کی عمر مکمل کر چکے لوگوں کو ووٹر بننے کے لئے بیدار کرنا اور ووٹرو کو انتخابات میں اپنی شرکت کو یقینی بناتے ہوئے اپنے حق رائے دہی کے استعمال کیلئے بیدار کرنا ہے۔انتخابی مکتب میں سویپ کوآرڈنیٹر رمیش چندر یادو نے خواندگی کلب کے ممبران کو تفصیل سے تربیت دی اور ووٹر رجسٹریشن اور انتخابی عمل اور دیگر متعلقہ باتوں کے بارے میں بتایااور بتایا کہ الیکشن خواندگی کلب کے رکن کمیونٹی میں الیکشن خواندگی کی تشہیر کر لوگوں کو معلومات فراہم کریں گے۔پروگرام کی نظامت سویپ کوآرڈنیٹر سید محمد مصطفی نے کیا۔ اس موقع پر وتنیش شریواستو، انچارج اسسٹنٹ الیکشن افسر برجیش کمار چترویدی، کے کے یادو، نشا کپور، جلاجیت پرجاپتی، ویر سنگھ، برجیندر پرساد، دکشا شریواستو، پریا سنگھ، یتن سنگھ سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔