Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, October 31, 2018

سردار پٹیل کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ قوم کے حوالے۔

گجرات۔۔۔صدائے وقت (ذرائع۔)
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
31 اکتوبر، آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر داخلہ سردار بلبھ بھائی پٹیل کے 143 ویں یوم ولادت کے موقع پر  ان کا دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ " اسٹیچو آف یونیٹی" کو آج وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے حوالے کیا۔یہ دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ہے اس کی اونچائی 182 میٹر یعنی  597 فٹ ہے۔ اس کو بنانے میں 42 ماہ کا وقت صرف ہوا ہے۔اسے تیار کرنے میں 300 انجینئر، اور 3000 مزدوروں نے کام کیا ۔اس مجسمہ کی لاگت کل 2900 کروڑ روپئے کی آئی ہے۔یہ مجسمہ نرمدا ضلع میں نرمدا ندی کے کنارے قائم کیا گیا ہے۔
سردار پٹیل کو مرد آہن بھی کہا جاتا ہے ۔ان کا یہ مجسمہ بھی پورا لوہے اور فولاد سے بنا ہوا ہے۔
سردار پٹیل کا یوم ولادت "  قومی ایکتا دیوس " کے نام سے منایا جاتا ہے
سردار پٹیل کا سب سے بڑا کارنامہ یہ رہا کہ آزادی کے وقت پاکستان کے قیام کے بعد بھی ملک میں 562 آزاد ریاستیں تھیں جنکو انھوں نے سب کو توڑ کر آج کی یونائیٹیڈ انڈیا کا حصہ بنایا۔