Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 19, 2018

یو پی۔ٹیچرس بھرتی معاملہ۔کاپیوں کی دوبارہ جانچ کے لئیے درخواست۔

الہ آباد۔۔۔اتر پردیش ۔۔صدائے وقت (ذرائع)۔سرکاری اسکولوں میں 68500 اساتذہ کی تقری کو لیکر تنازعے کو ختم کرنے کے لئیے تحریری امتحان کی کاپیوں کی دوبارہ جانچ ہوگی۔اس سلسلے میں انل بھوشن چترویدی ریگو لیٹر امتحان نے ایک پریس ریلیز جاری کر کے کہا کہ دوبارہ جانچ کے لئے درخواست آن لائن کی جائے گی ۔درخواست کی آخری تاریخ 20 اکتوبر ہے۔امید وار کو خود بھرنا ہوگا آن لائن درخواست فارم۔انھوں نے کہا کہ دوبارہ جانچ کرانے کا یہ آخری موقع ہے اس کے بعد کوئی بھی اعتراض قابل قبول نہیں ہوگا۔
ابھی تک کل23 ہزار امید واروں نے دوبارہ جانچ کے لئیے درخواست دئیے ہیں آخری تاریخ تک اس تعداد میں مزید اضافے کا امکان ہے۔