Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

جونپور۔ہائی ٹینشن تار کی زد میں آنے سے تین مزدورں کی موت۔علاقے میں سنسنی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے وشن پور گاؤں میں ہینڈ پمپ کی مرمت کرتے وقت ہائی ٹنشن تار کی زد میں آنے سے جھلس کر تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ہائی ٹنشن کی زد میں آنے سے ہوئی اموات سے پورے گاؤں میں سنسنی پھیل گئی اور کثیر تعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے۔ادھر اطلاع ملنے کے کافی وقت بعد بھی پولیس کے موقع پر نہیں پہنچنے سے مشتعل گاؤں والوں نے لاش کو روک لیا اور اعلی افسران کے موقع پر پہنچنے تک لاش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔گاؤں میں کشیدگی کو دیکھتے ہوئے کافی تعداد میں پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی مدن لال یادو کے دروازے پر انڈیا مارکا پینڈ پمپ لگا ہوا ہے جو کافی دنوں سے خراب پڑا تھا۔ہینڈ پمپ کے مرمت کیلئے منگل کے روز گتون گاؤں کے سبھاش چند ساہو 65و جلالپور تھانہ حلقہ کے کوری گاؤں کے کلدیپ18آئے تھے۔مرمت کام میں گاؤں کے ہی امر ناتھ یادو40ساتھ دے رہا تھا۔دوپہر کے وقت تینوں ہینڈپمپ کی بورنگ پائپ نکال رہے تھے کہ اسی دورمیان اوپر سے گزرے ہائی ٹنشن تار سے پائپ لگ گئی جس کے سبب میں تینوں موقع پر ہی جھلس گئے اور جب تک لوگ کچھ سمجھ پاتے تینوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔کافی مشقت کے بعد گاؤں والوں نے کرنٹ کی زد میں آئے مزدوروں کو آزاد کراتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع کے کافی وقت بعد تک پولیس کے موقع پر نہیں پہنچنے سے عوام مشتعل ہو گئے اور لاشوں کو رکھ کر اعلی افسران کے موقع پر آنے کا مطالبہ کرنے لگے۔دیر شام تک ہیڈکوارٹر سے اعلی افسران کے پہنچنے کے بعد مدد کی یقین دہانی کے بعد پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کیا۔گاؤں میں پھیلی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے پولیس فورس تعینات کر دیا گیا ہے۔