Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

بہار جمیة العلماء کا مشاورتی و تربیتی اجلاس۔


24 اکتوبر کو مولانا محمود اسعد مدنی کریں گے اہم خطاب۔

ریاستِ بہار کے کونے کونے سے مدارس ، مکاتب کے اساتذہ ، مساجد کے ائمہ اور دانشوروں کی ہوگی شرکت  ۔
جمعیۃ علماء بہار کے کارکنان ، اور ضلعی شاخوں کے ذمہ داران میں جوش وخروش ، تیاریوں میں جمعیۃ علماء بہار کی ٹیم ۔

پٹنہ 22 اکتوبر 2018 (خالد انور پورنوی)۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .   . 
جمعیۃ علماء ہند ہندوستانی مسلمانوں کی سب سے زیادہ فعال،متحرک،سرگرم جماعت کانام ہے،ملک وملت،انسانیت اورفلاحِ انسانیت کیلئے اس کی خدمات کادائرہ بہت ہی وسیع اورسوسال پرمحیط ہے،زندگی کاکوئی ایساشعبہ نہیں،جس میں جمعیۃ علماء ہندنے اپنی خدمات کے نقوش نہ چھوڑے ہوں ۔
آزادی سے قبل ملک کی آزادی کیلئے جمعیۃ علماء ہندنے قائدانہ کرداراداکیاتھا،ملک کی تقسیم کاجب مرحلہ آیا،جمعیۃ علماء ہندنے سختی سے اس کی مخالفت کی،اورمتحدہ قومیت کانظریہ پیش کیا،ملک کی آزادی کے بعدبھی کئی موڑآئے مگر جمعیۃ علماء ہندخاموش نہیں رہی،اورآج بھی قوموں کے تحفظ ،انسانوں کی بقاء،ملک وملت کی تعمیراورامن وشانتی کے قیام کیلئے جمعیۃ علماء ہندعظیم قیادت کافریضہ انجام دے رہی ہے ۔
جمعیۃ علماء ہند کے صدرمحترم جناب مولانا قاری سید محمد عثمان صاحب منصورپوری کی صدارت میں جمعیۃ علماء ہند کے ناظم عمومی جناب مولانا سید محموداسعد مدنی صاحب آج بھی جمعیۃ علماء ہند کے بینر تلے قوموں کی تقدیر سنوارنے میں مصروفِ عمل ہیں،ملک کی تازہ ترین صورتِ حال کے پیش نظر فرقہ وارانہ حالات اور پرتشدد ماحول پر کنٹرول کرنے کیلئے ضروری ہوگیاہے کہ سماجی خدمات پر توجہ دی جائے، مسلمانوں میں اسلامی رواداری کی روایات زندہ کیاجائے،غیرمسلموں کواسلامی رواداری اوراسلامی اخلاق سے واقف کرایاجائے ۔
اس کے مدنظر جمعیۃ علماء ہندکے ناظم عمومی جناب مولانا سید محمودا سعد مدنی صاحب کی ہدایات کے مطابق جناب مولانا محمد قاسم صاحب صدرجمعیۃ علماء بہارکی صدارت میں جمعیۃ علماء بہارکے زیراہتمام مورخہ 24اکتوبر2018ء بروز بدھ وقت 9/ بجے صبح سے جامعہ مدنیہ سبل پورپٹنہ میں ’’ایک روزہ تربیتی ومشاورتی اجتماع‘‘ منعقد کرنے ہونے جارہاہے۔
جس میں ملک کے دانشوروں اور جمعیۃ علماء ہند کے اکابر بالخصوص جناب مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند ،جناب مولانا قاری مفتی عفان صاحب منصورپوری  استاذحدیث جامع مسجد امروہہ کااہم خطاب ہوگا۔
جمعیۃ علماء بہار کے جنرل سکریٹری جناب مولانامحمدناظم صاحب پروگرام کو تاریخ سا بنانے کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ ہمہ تن تیاریوں میں مصروف ہیں،انہوں نے ریاست بہار کے تمام مدارس ومکاتب کے اساتذہ،ضلعی جمعیۃ کے ذمہ داران ،کارکنان وخدام،مساجد کے ائمہ،شہر پٹنہ کی عوام وخواص،اور دانشوران قوم وملت سے گذارش کی ہے کہ پروگرام کی اہمیت کے پیش کے نظر اس میں ضرور شرکت فرمائیں،انہوں نے امیدظاہر کی ہے کہ یہ پروگرام تاریخ ساز ہوگا،اور اس سے نوجوانوں کو ایک نئی سمت ملے گی۔