Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 22, 2018

جونپور۔نقدی و زیورات سمیت لاکھوں کی چوری۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
جلالپور تھانہ حلقہ کے بیری پور گاؤں میں ریلوے کلکرک کے گھر میں داخل ہو کر چوروں نے کنبہ کے ممبران کو کمرے میں بند کر ہزاروں روپے نقدی سمیت لاکھوں کے زیور اٹھا لے گئے۔متاثر کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے ڈاگ اسکوائڈ کی مدد سے چوروں کی سراغ رسانی کی کوشش کی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائش شیلش یادو ریلوے میں ٹکٹ کلرک ہے۔گزشتہ روز وہ اپنی ڈیوٹی پر تھا اور گھر پر اس کی والدہ سمیت دو بہن تھی۔رات ہونے پر سبھی ایک کمرے میں سو رہی تھی کہ اسی درمیان حوصلہ بلند چور گھر میں داخل ہو گئے اور کمرے کو باہر سے بند کر دوسرے کمرے میں داخل ہو کر الماری توڑ کر اندر رکھا 45ہزار نقدی سمیت ایک لاکھ سے زائد کا زیورات اٹھا لے گئے۔صبح ہونے پر جب وہ گھر پہنچا تو کمرہ باہر سے بند دیکھ اندر داخل ہوا تو سامان بکھرا دیکھ شور مچانا شروع کر دیا۔متاثر نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دیا جس پر پولیس ڈاگ اسکوائڈ کی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کرائی لیکن کوئی کامیابی نہیں مل سکی۔

Post Top Ad

Your Ad Spot