Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

جونپور ۔۔راہل گاندھی کی گرفتار کے خلاف کانگریسی کارکنان کا مظاہرہ۔۔۔مودی کا پتلا نذر آتش

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
رافیل طیارہ معاملے میں پھنسے ہندوستان کے وزیر اعظم کے خلاف سی بی آئی سربراہ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے خلاف دہلی میں سی بی آئی دفتر پر مظاہرہ کرنے جا رہے کانگریس پارٹی کے قومی صدر اہل گاندھی کو دہلی میں ہزاروں کارکنان کے ساتھ گرفتار کئے جانے سے ضلع میں کانگریس کارکنان مشتعل ہو گئے۔یوتھ کانگریس کے کارکنان نے ضلع صدر کی قیادت میں شہر کے محلہ گولر کھاٹ میں وزیر اعظم کا پتلہ نذر آتش کراحتجاج درج کرایا۔
یوتھ کانگریس کے ضلع صدر ستیہ ویر سنگھ کی قیادت میں وزیر اراعظم نریندر مودی کا پتلہ نذر آتش کرنے کے بعد کارکنان نے نریندر مودی مردہ باد اورملک کا چوکیدار چور ہے کے نعرے لگاتے ہوئے جلوس نکالا۔
یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا نریندر مودی جس طرح رافیل طیارے گھوٹالے میں پھنس رہے ہیں ان کو اس بات کا ڈر ہے کہ وہ جیل چلے جائیں گے تو انہوں نے تحقیقات کر رہے سی بی آئی افسر کو اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے ہٹا دیا۔ ہندوستان کا نوجوان،کسان،بے روزگار،دلت اور پسماندہ اپنے حق کے لڑ رہا ہے مگر نریندر مودی صرف اپنے صنعتکار دوستوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ کانگریس کارکنان اس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اورقومی صدر راہل گاندھی کی گرفتاری کے خلاف ہم یوتھ کانگریسی ہر سطح پر احتجاجی مظاہرہ کریں گے اورگاؤں گاؤں جاکر نریندر مودی کے گھوٹالے کو عوام کو بتانے کا کام کریں گے۔اس موقع پر صوبائی جنرل سکریٹری نیرج رائے وشال سیٹھ،دھرمیندر چوہان، ابھے سنگھ، روی نشاد، وملیش یادو، ارجن یادو، عمران خان، سہیل احمد، اجو شریواستو، کشن نشاد سمیت درجنوں کارکن موجود رہے۔