Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 30, 2018

جونپور۔چہلم کا جلوس۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
۔کربلا کے شہیدوں کا چہلم منگل کے روزضلع میں غم غین ماحول میں عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر جگہ جگہ مجالس منعقد ہوئی جس کے بعد امام چوکوں پر رکھے گئے تعزیہ، شبیہ، تربت، علم،ذوالجناح کے ساتھ جلوس کربلا پہنچا جہاں گنج شہیداں میں تعزیے کو سپردخاک کیا گیا۔ شہر میں مفتی محلہ واقع علی گھاٹ اور محلہ کٹگھرا، بخشا ء کے رنو گاؤں میں روایت کے مطابق تعزیہ کا جلوس نکال کر نوحہ ماتم کرتی ہوئی انجمنوں نے تربت اور تعزیوں کو سپرد آب کیا گیا۔ مفتی محلہ میں گومتی ندی کے علی گھاٹ پر جبکہ رنو میں کربلا کے تالاب میں تعزیوں کو سپرد آب کیا گیا۔
شہر کے مفتی محلہ کا جلوس گومتی ندی کے علی گھاٹ پر واقع امام بارگاہ سے انجمن سجادیہ کی قیادت میں نکالا گیا۔ اس سے قبل مولانا محفوظ الحسن خاں نے مجلس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا میں حضرت امام حسینؓ اور ان کے 71 ساتھیوں کی شہادت کے بعد ظالم حکومت نے ان کے کنبہ پر ظلم ڈھایا یہاں تک کی خواتین کو قیدی بنا کر بے پردہ مدینہ اور کوفے کی گلیوں میں گھمایا گیا۔ سب سے پہلے امام حسینؓ کی بہن جناب زینب نے اپنے بھائی کا چہلم منایا آج ہم سب مل کر دریا کے کنارے ان کاچہلم منا رہے ہیں۔ اس کے بعدذوالجناح،علم و تابوت نکالا گیا۔ مولا حسن اکبر نے اعماریوں کا تعارف کرایا جس کے بعد تعزیے کے ساتھ اعماریاں برآمد ہوئی جس کے ہمراہ شہر کی تمام انجمنیں نوحہ ماتم کرتی ہوئی گومتی ندی کے علی گھاٹ کے کنارے پر پہنچی جہاں مولانا رضی حیدر بسوانی اور ڈاکٹر قمر عباس نے تقریر کیا جس کے بعد علم اور تربت کو ملایا گیا۔جلوس کی نظامت اسلم نقوی و باقر مہدی نے کیا۔اس موقع پر حاجی محمد مہدی، پرویز خان، مرزا آفتاب، سنجیو کمار اپادھیائے، فیصل یاسین، شہنشاہ عابدی موجود رہے۔
اسی ترتیب میں شہر کے کٹگھرامیں چہلم کا روایتی جلوس نکالا گیا۔ اس سے قبل شیعہ عالم دین مولانا سید صفدر حسین زیدی نے مجلس کو خطاب کیا۔ اس کے بعد شبیہ ذوالجناح،علم، شبیہ تابوت اور تعزیے اٹھائے گئے جس کے ہمراہ انجمن حسینیہ بلواگھاٹ نوحہ و ماتم کرتی ہوئی اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے مقامی کربلا میں مولانا کی تقریر کے بعد تربت اور تعزیے کو سپرد خاک کیا گیا۔
ضلع کے قصبہ شاہگنج میں بھی چہلم کا جلوس نکالا گیا اس دوران نوحہ خواں انجمنوں نے ماتم کیا ۔جلوس شاہگنج کے محلہ نئی آبادی و بھادی میں نکالا گیا۔