Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 23, 2018

جونپور۔۔مجلس ایصال ثواب۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نگر پالیکا جونپور کے پہلے چیئرمین خان بہادر مفتی حیدرحسین کے پوتے ابوالقاسم مفتی کے ایصال ثواب کی مجلس شہر کے بیگم گنج واقع مدرسہ امام جعفر صادق میں منگل کے روزمنعقد ہوئی۔مجلس کی سوزخوانی روی حسن نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ اور پیش خوانی مفتی مہدی نے کیا۔
مجلس کو خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین مولانا سیدصفدر حسین زیدی نے کہا کہ جو بھی روتا نہیں وہ ایک مردہ شخص ہے، اور جو روتاہے وہ شخص ہمدردی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا میں اسلام کو بچانے کے لئے امام حسینؓ نے اپنے 72 ساتھیوں اور کنبہ کی قربانی دیاہے جس کی تاریخ میں آج تک کوئی مثال نہیں ہے۔ آج اسلام امام حسین کی قربانی کی وجہ سے باقی ہے۔اس موقع پر مولانا سید احمد عباس، مولانا آصف عباس، مولانا سروت حسین، سید محمد مصطفی، امداد حسین، کیفی عابدی، حسن مصطفی، محمد عباس احتشام، عارف حسینی، سید عامر، انوارالحسن، حیدر عباس ناصر، حسن رضا سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔