Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

لوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لئیے اساتذہ متحد۔کئی تنظیموں نے ایس پی کو دیا میمورینڈم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
سابق ثانوی استاذ یونین کے ضلع صدر ڈاکٹر اتل پرکاش یادو کے ساتھ گزشتہ روز ہوئی لوٹ کا پردہ فاش کرنے کے لئے سبھی استاذہ تنظیمیں متحد ہو گئی ہے۔ ثانوی استاذہ یونین شرما گروپ کے ضلع صدر سنتوش سنگھ، پرائمری استاذہ یونین کے ضلع صدر اروند شکلا، ریاست ملازم مشترکہ کونسل کے ضلع صدر راکیش شریواستو، پنشن یونین کے راجبلی یادو، کلکٹریٹ وکلاء یونین کے جنرل سکریٹری برجیش یادو، دیوانی بار ایسوسی ایشن کے کلدیپ پرتاپ، ثانوی استاذ یونین نوین کے ضلع صدر دھرمیندر یادو، پنچایتی راج یونین کے ضلع صدر امر بہادر، شیو کمار نے ضلع مجسٹریٹ اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے جمعہ کے روز ملاقات کر مطالبات کا میمورنڈم سونپ معاملے سے جلد ہی پردہ فاش کرنے کی مانگ کی۔انھوں نے کہا کہ جلد ہی معاملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہیں کیا گیا تو سبھی تنظیم کے لوگ دھرنا مظاہرہ کے لئے بھی مجبورہو جائیں گے۔ اس موقع پر، محمد اسلم، لال صاحب یادو، روچند یادو، ڈاکٹر شیام شرن سنگھ، رضوان الحسن، دیش بندھو، راجندر پرساد، پرمود کمار، حولدار، کرشن گوپال، اوم پرکاش، وجے شنکر، اروند، سوتنتر کمار، شیر بہادر موریہ، اوم پرکاش، لال صاحب، وجے کمار، منوج کمار سمیت تمام استاذ، ملازم، وکلاء موجود رہے۔