Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

جونپور۔درخت سے لٹکی نا معلوم شخص کی لاش ملنے سے سنسنی

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
میرگنج تھانہ حلقہ کے سرائے ممریج پلکھنی گاؤں کے نیا پورواں میں واقع پرائمری اسکول کے قریب ایک درخت سے نامعلوم شخص کی لٹکتی ہوئی لاش ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر شناخت کرانے میں مصروف ہو گئی ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں کے لوگ جمعہ کے روز رفع حاجت کیلئے کھیتوں کی طرف گئے تو اسی دوران پرائمری اسکول کے قریب کسی نے درخت سے لٹکتی ہوئی لاش دیکھ شور مچانا شروع کردیا۔شور سنتے ہی کثیرتعداد میں مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اور اطلاع پولیس کو دی گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے لاش کو درخت سے نیچے اتارواکر شناخت کرانی شروع کی لیکن کافی مشقت کے بعد بھی اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔