Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

انڈونیشیا کا طیارہ حادثہ کا شکار۔

انڈونیشیا کا طیارہ 188 مسافروں سمیت سمندر میں گر کر تباہ!
_______________________
جکارتہ ۔ 29 اکتوبر 2018۔صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
انڈونیشیا میں حکام کے مطابق فضائی کمپنی لائن ایئر کا ایک مسافر بردار طیارہ جکارتہ سے پرواز کرنے کے بعد سمندر میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔
فلائٹ JT610کے لیے اس طیارے پر عملے سمیت 188 افراد سوار تھے جو جکارتہ سے پنگکال پنانگ نامی شہر جا رہا تھا۔
احکام کے مطابق پرواز پر ایک شیرخوار بچہ، دو کم سن بچے اور 178 افراد سوار تھے۔ اس کے علاوہ طیارے میں دو پائلٹوں سمیت عملے کے سات ارکان بھی شامل تھے۔
اب تک کسی کے زندہ بچنے کی اطلاع نہیں ملی۔

انڈونیشیا کی قومی سرچ اور ریسکیو ایجنسی کے ترجمان یوسف لطیف نے نمائندوں کو بتایا: 'اس بات کی تصدیق ہو چکی ہے کہ طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا ہے۔'
ریسکیو اور سرچ آپریشن جاری ہے اور انڈونیشیا کی ڈزاسٹر ایجنسی کے ترجمان سوتوپو پرؤہ نگروہو نے ٹوئٹر پر چند تصاویر بھی جاری کی ہیں جن کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ جہاز کے ملبے کی ہیں۔
حادثہ ہوا کیسے؟
طیارہ نے مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بج کر 20 منٹ پر اڑان بھری۔
اسے پانگکل پینانگ کے دیپتی امیر ایئرپورٹ ایک گھنٹے میں پہنچنا تھا، لیکن پرواز کے 13 منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا۔
پنگکال پنانگ کے سرچ اور ریسکیو آفیسر دانانگ پریاندوکو نے مقامی نیوز چینل کومپاس کو بتایا کہ پائلٹ نے جکارتہ کے سوئیکارنو ہاتا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر واپسی کی درخواست کی تھی۔
جبکہ انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ایجنسی کے سربراہ ستوپو پوروو نوگروہو نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان سمندر میں تیرتے نظر آئے ہیں۔