Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

اعظم گڑھ۔پھولپور۔۔موضع برولی میں سہ روزہ تبلیغی اجتماع جاری

تبلیغی اجتماع پہلے دن علماء کی نششت ہوٸ منعقد ۔
اجتماع گاہ سے مولانا سراج ہاشمی کی رپورٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
اعظم گڑھ ۔۔اتر پردیش (صدائے وقت۔)
پھولپور/برولی۔ اعظم گڈھ میں منعقدہ سہ روزہ تبلیغی اجتماع کی ایک نششت علماء کرام کی  ہو ٸ مولانا ابراہیم دولا صاحب نے بیان کرتے ہوۓ کہا کہ دین کا کام کرنے والے سب حق پر ہے کوٸ معارض نہیں انہوں نے کہا کہ علماء سے دین سیکھو اور نا جاننے والے کوپہونچاٶ انہوں نے کہا کہ دو چیزیں بہت بڑی نعمت ہے ایک ایمان دوسرا علم کافی تعداد میں علماء کرام نے اس نششت میں شرکت کی پہلے دن کے آخری نششت کا بعد نماز مغرب تا عشاء تک ہوٸ ۔عصربعداورمغرب بعدبھی علمإکےبیانات ہوۓ۔جماعت میں جانےوالوں کی تشکیل کاسلسلہ جاری ہے۔ایک لاکھ سےزاٸدفرزندان توحید اول مرحلےمیں جمع ہوگۓ۔ملک کےکونےکونےسےآنےوالوں کاسلسلہ تیزرفتارسےجاری ہے۔اجتماع گاہ کاروحانی وعرفانی ماحول دیکھنےلاٸق ہے۔دکانیں بھی بڑی تعدادمیں لگی ہوٸ ہیں۔  ٹوپیاں،گرم شال/رومال،تسبیحات،گرم کپڑے،کتابوں کےاسٹال اورمختلف قسم کےانواع واقسام کےپکوان کی دکانیں سجی ہوٸ ہیں۔
وضوخانہ،غسل خانے،طہارت خانےاورپینےکےصاف وفلٹرپانی کامعقول نظم ہے۔ہرچہارجانب سرپہ ٹوپیاں اورجماعت میں نکلنےکی تتیب اورروحانی وتربیتی بیانات کاتذکرہ ہرخاص وعام کےزبان پرہے۔
گجرات،بہار،گوا جیسےدوردرازسےفرزندان توحیدکی شرکت اوران کےجذبےکودیکھ کررشک ہوتاہے۔اجتماع گاہ میں طبی کیمپ چاۓوشربت کےکیمپ سےلوگ باگ بڑی تعدادمیں استفادہ حاصل کررہےہیں۔پھولپورکےہرموڑپرضیافت اوررہنماٸ کےخیمےلگےہوۓہیں۔رضاکاران نہایت بشاشت اورمحبت سےمسافروں کی رہبری کاخدمت کافریضہ انجام دےرہےہیں۔
اجتماع گاہ میں سسکیوں،بھری آوازیں سناٸ دےرہی ہیں ۔ہرشخص اپنےاعمال اوروقت کامحاسبہ کررہاتھا۔آخرت کےتصورسےاعمال کےاحتساب کرتےہوۓاپنی بےعملی زندگی پرفکروافسوس بھی ہورہاہے۔
مولاناابرہیم صاحب دامت برکاتہم کےبیان کوسن کرلوگوں پرعجیب کیفیت سوارہےاورہرایک انپنےاپنےاعمال اوراپنےگھرکی فکرکرنےکاارادہ ظاہرکررہاہے۔اجتماع گاہ کےروح پرورمناظرکولفظوں میں بیان کرنامشکل ہے۔