Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, October 30, 2018

جونپور ۔۔ٹی ڈی کالج طلباء کے مابین مارپیٹ۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
شہر کے لائن بازار تھانہ حلقہ کے ٹی ڈی پی جی کالج کے دو طالب علم گروپ میں مارپیٹ ہو گئی جس کے سبب میں ایک طالب علم زخمی ہو گیا۔پولیس نے معاملے میں تین طالب علموں کو حراست میں لے لیا ہے۔مارپیٹ کی وجہ کالج میں ہونے والے طلبہ یونین کا انتخاب ہونا بتایا جا رہا ہے۔
اطلاع کے مطابق شہر کے روڈویز تراہے کے قریب کالج میں ہونے والے طلبہ یونین کے انتخاب کو لیکر دو طالب علم گروپ میں کسی بات کو لیکر کہا سنی ہونے لگی۔اس دوران دونوں گروپ کے نصف درجن طالب علم ایک دوسرے پر حملہ ور ہو گئے۔مارپیٹ میں ایک طالب زخمی ہو گیا۔طالب علموں کے گروپ میں مارپیٹ کی خبر ملتے ہی ٹی ڈی کالج چوکی انچارج فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور موقع سے تین ملزمان کو حراست میں لے لیا۔