Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 19, 2018

نہیں رہے این ڈی تیواری۔

سیاست کے طویل سفر کا اختتام۔
دو ریاستوں کے وزیر اعلیٰ رہنے والے واحد سیاست داں ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نئی دہلی۔۔۔صدائے وقت (ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
نارائن دت تیواری کا دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں انتقال ہوگیا وہ 93 سال کے تھے اور کافی عرصہ سے علیل تھے۔این ڈی تیواری سے مشہور انھوں نے سیاست میں ایک طویل پاری کھیلی۔یو پی کے تین بار کے وزیر اعلیٰ رہے ۔اتراکھنڈ بننے کے بعد وہاں کے بھی وزیر اعلیٰ بنے۔این ڈی تیواری واحد ایسے سیاست داں تھے جو دو ریاستوں کے وزیر اعلیٰ رہ چکے ہیں۔راجیو گاندھی کی وزارت میں انھوں نے مرکزی وزیر کی حیثیت سے بھی کام کیا ۔اس کے علاوہ وہ مختصر مدت کے لئیے آندھرا پردیش کے گورنر بھی رہے اور ایک جنسی اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔
بحیثیت وزیر اعلیٰ، سیاست داں انھوں نے کئی ایک گراں قدر کارنامے انجام دئیے۔جہاں انھیں دو ریاستوں کا وزیر اعلیٰ ہونے کا فخر حاصل ہے۔وہیں وہ ایک جنگ آزادی کے مجاہد کی حیثیت سے بھی جانے جاتے ہیں۔پنڈت جی کے نام سے مشہور این ڈی تیواری پہاڑوں کے ایک معمولی سے گاوں سے چل کر قومی سیاست کی بلندیوں تک پہنچے۔
جہاں انھوں نے ریاست یو پی اور اتراکھنڈ میں کئی اہم کام کئیے وہیں پر کئی معاملات میں ایک متنازعہ شخصیت کی شبیہ میں بھی چرچا میں رہے۔عمر کے آخری حصے میں جنسی اسکینڈل۔نا جائز اولاد کا معاملہ سر خیوں میں رہا ۔80 کی دہائی میں اندرا گاندھی کے بیٹے سنجے گاندھی کے جوتے کو عوام کے درمیان سیدھا کرنے کے کارنامے بھی خوب سر خیوں میں رہے۔
ان کی موت پر وزیر اعظم۔وزیر اعلیٰ یوگی اور دیگر سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں نے نے اپنی خراج عقیدت پیش کیا۔