Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, October 26, 2018

جونپور۔شٹر توڑ کر لاکھوں کی چوری۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کیراکت کوتوالی حلقہ کے مرکی بازارمیں حوصلہ بلندچوروں نے ایک دکان کے سٹر کوتوڑ کر اندر رکھا نقدی سمیت ایک لاکھ کا سامان اٹھا لے گئے۔دکان مالک کی تحریر پر پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ قائم کر لیا ہے۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی محمد ناصر ولد محمد تبریز کی مقامی بازار میں موبائیل کی دکان ہے۔روزانہ کی طرح گزشتہ روز بھی وہ اپنی دکان بند کر گھر چلا گیا تھا۔جمعہ کی صبح جب وہ دکان کھولنے پہنچا تو سٹر کا تالا ٹوٹا ہوا دیکھ اس کے ہوش اڑ گئے۔چوروں نے دکان میں رکھا 20ہزار نقدی سمیت کمپیوٹر،انورٹر اور دیگر سامان اٹھا لے گئے۔متاثر نے معاملے میں نامعلوم چوروں کے خلاف تھانے میں تحریر دے دیا ہے۔