Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 22, 2018

نا معلوم گاڑی کی ٹکر سے تین نوجوان طلباء کی درد ناک موت۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔شاہ گنج کوتوالی حلقہ کے مجڈیہ گاؤں کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پر پیر کی الصبح پریکٹیکل امتحان دینے موٹرسائیکل سے کالج جا رہے تین نوجوان طالب علموں کو نامعلوم گاڑی نے اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں تینوں کی جائے واقعہ پر ہی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد موٹرسائیکل سمیت تینوں کی لاش شاہراہ پر ہی کافی وقت تک پڑی رہی۔کسی پروگرام سے لوٹ رہے ایس ڈی ایم  جب موقع پر پہنچے تو اپنی گاڑی سے تینوں کو لیکر شاہ گنج صحت مرکز پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کو مردہ قرار دے دیا۔
اطلاع کے مطابق جلالپور تھانہ حلقہ کے نیوادا گاؤں رہائشی دیپک موریہ19ولد منالال،اجری گاؤں رہائشی جگل سنگھ22ولد رائے صاحب سنگھ سلطان پور ضلع کے کلان واقع میں  ویشوناتھ پی جی کالج میں بی ایس سی آخری سال کے طالب علم تھے۔طالب علموں کا پریکٹیکل امتحان قادی پور کے سنت پی جی کالج میں تھا جس میں شریک ہونے کیلئے موٹرسائیکل سے اپنے دوست شبھم اپادھیائے 21ولد سنیل کمار کو لیکر امتحان مرکز جا رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ موٹرسائیکل سے مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے کسی نامعلوم گاڑی نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لیکر فرار ہو گئی۔حادثہ کے بعد تینوں طالب علموں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔تینون نوجوانوں کو لاش کافی وقت تک شاہراہ پر ہی پڑی رہی۔ادھر کھیتاسرائے میں بھرت ملاپ کا پروگرام اختتام کرانے کے بعد شاہ گنج لوٹ رہے ایس ڈی ایم راجیس کمار نے جب تینوں کو دیکھا تو گاڑی رکوا لیا اور اپنی گاڑی سے تینوں کو لیکر شاہ گنج مردانہ اسپتال پہنچے جہاں ڈاکٹروں نے سبھی کو مردہ قرار دے دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے تینوں کی آئی ڈی کارڈ سے شناخت کراتے ہوئے لواحقین کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی آہ وبکا کرتے تینوں کے لواحقین موقع پر پہنچے اور نامعلوم گاڑی ڈرائیور کے خلاف تحریر دیا۔پولیس نے معاملے میں دو ٹرکوں کوقبضہ میں لیتے ہوئے ڈرائیوروں کو حراست میں لیکر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔