Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, October 21, 2018

جونپور۔۔بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شوہر بیوی زخمی۔آٹھ سالہ بچی کی موت۔

جون پور  اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے بڑؤر موڑ کے قریب جونپور۔شاہ گنج شاہراہ پرتیز رفطار پرائیویٹ بس نے موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب  موٹرسائیکل سوار شوہر بیوی زخمی ہو گئے جبکہ ساتھ میں بیٹھی 8سالہ معصوم  بچی کی موت ہو گئی۔حادثہ کے بعد ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔حادثہ سے مشتعل ہوئے مقامی لوگوں نے شاہراہ پر جام لگا دیا جس کی وجہ سے شاہراہ پر دونوں جانب گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔
اطلاع کے مطابق کھیتاسرائے تھانہ حلقہ کے گرینی گاؤں رہائشی راج کمار اپنی بیوی پوجا اور8سالہ بیٹی مسکان کو لیکر موٹرسائیکل سے سرائے خواجہ تھانہ حلقہ کے جپٹاپور گاؤں میں سسرال جا رہا تھا۔بتاتے ہیں کہ جیسے ہی وہ مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچا تھا کہ سامنے سے آرہی تیز رفطار پرائیویٹ بس بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو اپنی زد میں لے لیا جس کے سبب میں موٹرسائیکل سوار مسکان بس کے نیچے چلی گئی اور جائے واقعہ پر ہی اس کی موت ہو گئی جبکہ شوہر بیوی زخمی ہو گئے۔حادثہ ہوتے ہی بس ڈرائیور بس کو چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ادھر حادثہ ہوتے ہی مقامی لوگ موقع پر جمع ہو گئے اورمشتعل ہو کر لاش کو شاہراہ پر رکھکر جام لگا دیا جس سے دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔شاہراہ پر جام کی اطلاع ملتے ہی سی او صدر تھانہ کی فورس کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل ہجوم کو سمجھا کر جام کو ختم کرایا۔پولیس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج بس کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔