Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 18, 2018

ممبئی۔۔ماہنامہ گل بوٹے کے زیر اہتمام سرسید ڈے کا انعقاد۔

نمائندہ صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
ممبئ۔۔مہاراشڑ۔۔بمبئ سے شائع ہونیوالا بچوں کا ماہنامہ " گل بوٹے" کے تحت یوم سر سید کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر ٹیچرس (اساتذہ) کے درمیان ایک تقریری مقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔اس تقریری مقابلے میں شرکاء نے سر سید کے مختلف نظریاتی پہلوں پر روشنی ڈالی۔اس تقریری مقابلے میں جج کے فرائض مولانا محمد عالم ندوی۔سابق لکچرار مہاراشٹر کالج بمبئ نے انجام دئیے۔اس موقع پر مولانا محمد عالم ندوی کو ماہنامہ "تریاق " کے مدیر جناب میر حسن نے اعزازی طور پر شال پہنا کر ان کا استقبال کیا۔
مولانا موصوف کا تعلق اتر پردیش کے ضلع سلطانپور سے ہے۔مولانا ممتاز عالم دین کے ساتھ ساتھ ادیب، شاعر اور مصنف بھی ہیں۔مولانا کی کئی تصنیف کردہ کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں۔