Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, October 29, 2018

ابھی حل نہیں ہوگا ایودھیا تنازعہ؟؟؟

ابھی حل نہیں ہوگا ایودھیا تنازعہ ، اگلی سماعت جنوری 2019 میں !
        ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔. . 
محض 3 منٹ کی سماعت کے بعد ایودھیا معاملہ کی سماعت 3 مہینے کے لیے ٹلا ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
دہلی ۔ 29 اکتوبر 2018 صدائے وقت۔
بابری مسجد معاملہ میں سپریم کورٹ نے سماعت جنوری تک کے لئے ملتوی کر دی ہے۔ دو سطری اپنے فیصلہ میں سپریم کورٹ نے معاملہ کی سماعت جنوری کے مہینہ میں شروع کئے جانے کا فیصلہ دیا۔ معاملہ کی باقاعدہ سماعت کا فیصلہ بھی اب جنوری میں ہی ہو گا۔
سپریم کورٹ کے ذریعہ ایودھیا معاملہ پر محض 3 منٹ کی سماعت کے بعد اگلی سماعت 3 مہینے کے بعد کیے جانے کے فیصلہ کے بعد یہ صاف ہو گیا ہے کہ فیصلہ اب جنوری سے پہلے آنے والا نہیں۔ چونکہ کچھ ہندوتوا ذہنیت کی تنظیمیں 6 دسمبر کو ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے عزم کا اظہار کر چکی ہیں اس لیے عوام میں ایک خوف کا ماحول بھی ہے۔
یہاں قابل ذکر یہ ہے کہ بی جے پی کے سینئر لیڈر سبرامنیم سوامی نے آج سپریم کورٹ میں معاملہ کی سماعت سے پہلے کہا تھا کہ اگر رام مندر تعمیر معاملے میں جلد فیصلہ نہیں ہوا تو وہ لوگ اس تعلق سے کچھ اور سوچیں گے۔ مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے بھی آج صبح بیان دیا تھا کہ ہندوؤں کا صبر ٹوٹ رہا ہے۔ اس طرح کے بیانات کے بعد ایودھیا میں کشیدگی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
معاملہ کی سماعت چیف جسٹس رنجن گوگوئی، جسٹس ایس کے کول اور جسٹس کے ایم جوسف کی بینچ نے کی۔ واضح رہے کہ اجودھیا میں متنازعہ زمین کو تین حصوں میں تقسیم کیے جانے والے 2010 کے الٰہ آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف داخل عرضی پر آج سماعت ہوئی تھی۔