Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 18, 2018

یو پی پولیس میں ہوگی بڑے پیمانے پر بھرتی۔

لکھنئو.  اتر پردیش۔۔نمائندہ صدائے وقت۔(ذرائع)۔
چیف سکریٹری یو پی شعبئہ وزارت داخلہ و ڈی جی پی او پی سنگھ نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ریاستی سرکار پولس فورس کو اور مضبوط کرنے وپولیس فورس میں بھاری کمی کے مد نظر 56 ہزار سے بھی زیادہ کی تعداد میں بھرتی کرے گی۔بھرتی کا عمل یکم نومبر سے شروع ہوگا۔جس میں 51216 پولیس و پی اے سی،3668 جیل پولس، 1924 دمکل کے لئیے ہوں گی۔اس بھرتی کے عمل کے لئیے یکم نومبر سے 30 نومبر تک فارم بھرے جائیں گے اور جنوری 2019 میں امتحانات ہوں گے جس کے نتیجے جون 2019 تک آنے کے امکان ہوں گے۔کسی بھی بھرتی کے لئیے کوئی انٹر ویو نہیں ہوگا۔قانون کے مطابق سبھی بھرتیوں پر ریزرویشن لاگو ہوگا۔سول پولس میں 20 فیصد خواتین کے لئیے محفوظ ہوگا ۔یہ بھرتیاں ایجنسیوں کے ذریعہ کی جائیں گی۔امتحانات میں کسی بھی گڑبڑی اور دھوکا دھڑی سے بچنے کے لئیے پولس فورس، مجسٹریٹ و ایس ٹی ایف کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔