Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, October 18, 2018

بہار اسٹیٹ مدرسہ بورڈ، مولوی کی کاپیوں کی جانچ مکمل۔


مدھوبنی ۔ 19 اکتوبر 2018 ۔صدائے وقت۔(ذرائع)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ پٹنہ کے زیر اہتمام مدرسہ فلاح المسلمین گوا پوکھر بھوارہ مدھوبنی میں 29ستمبر 2018 سے مولوی کی کاپیوں کی جانچ کا کام شروع ہوا جو 15 اکتوبر 2018 کو پرامن ماحول میں اختتام پزیر ہوگیا، جانچ مرکز پر ڈائریکٹر مولانا محمد انیس الرحمن ، کوآرڈینیٹر مولانا محمد صدرعالم نعمانی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرہ کی نگرانی میں کاپیوں کی جانچ کا کام مکمل ہوا ہے ۔
وہیں محمد نوراعظم افسر کم پیمینٹ انچارچ جانچ مرکز نے تفصیلی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ریاست کے 17 اضلاع کی تقریباً ایک لاکھ ساتھ ہزار کاپیوں کے جانچ کیلئے کئی اضلاع سے 208 ممتحن اور 18صدر ممتحن کی بحال کی گئی تھی، کاپیوں کی جانچ ختم ہوجانے کے بعد ٹی اے، ڈی اے، اور دیگر اخراجات آرٹی جی ایس اور چیک کے ذریعہ ممتحن وصدر ممتحن کو دی جارہی ہے ۔
اسسٹنٹ افسر انچارج محمد یاسین نے کہا کہ کاپیوں کی جانچ کا کام بحسن خوبی اختتام پذیر ہو گیا ۔
اس موقع پر سینیئر ڈائریکٹر مولانا محمد حبیب اللہ قاسمی پرنسپل مدرسہ فلاح المسلمین گواپوکھر بھوارہ مدھوبنی نے تمام ممتحن، صدر ممتحن، کوآرڈی نیٹر، ڈائرکٹر، پولیس عملہ و دیگر تمام کارکنان جانچ مرکز کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ آپ سب کے تعاون سے جانچ مرکز پر کاپیوں کی جانچ کا کام بحسن خوبی اختتام پذیر ہوگیا ۔