شاہگنج۔۔جونپور۔۔اتر پردیش۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن شاہگنج کے زیر اہتمام مجوذہ " سر سید ڈے " کے پروگرام تکمیل کے مراحل میں ہے۔۔۔ایسو سی ایشن کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر تبریز عالم نے ایک ملاقات میں بتایا کہ مورخہ 18 نومبر بروز اتوار کو شام ساڑھے 6 بجے شاہ گنج کے محلہ اعراقیانہ میں واقع ہوٹل گرینڈ لان میں منعقد ہوگا۔اس پروگرام کی تیاریاں مکمل کے قریب ہیں کارڈ تقسیم کرنے کا کام چل رہاہے۔کوشش ہے کہ تمام علاقے کے علیگ سے رابطہ کر کے دعوت نامہ دیا جائے۔
اس سلسلے میں ڈاکٹر تبریز عالم نے تمام علیگ سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی وجہ سے رابطہ نہ ہوسکا یا دعوت نامہ نہیں پہنچ سکا تو بھی پروگرام میں شرکت کریں۔۔۔یہ تمام علیگیرین کا پروگرام ہے اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہر علیگ کی ذمے داری ہے۔
متفرق
Tuesday, November 13, 2018
جونپور۔۔شاہگنج میں مجوزہ سر سید ڈے کے پروگرام کی تیاریاں تکمیل کے مراحل میں۔
Author Details
www.sadaewaqt.com