جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
میرگنج تھانہ حلقہ کے جنگھئی۔ جونپور ریلوے ٹریک پر واقع جرونا ریلوے اسٹیشن پر بنیادی سہولیات کی مانگ کو لے گھاٹم پور رہائشی جج سنگھ عرف انا کی قیادت میں منگل کے روزدرجنوں کی تعداد میں لوگوں نے بریلی جونپور پسنجر 54375 ٹرین کو روکنے کی کوشش کی۔ شیڈول پروگرام ہونے سے آر پی ایف،جی آر پی سمیت میرگنج پولیس پہلے سے ہی مستعد رہی۔
ٹرین روکنے کی خانہ پری کرتے ہوئے موجود شہریوں نے کہا کہ آزادی کی دہائیوں بعد بھی جرونا اسٹیشن اپنی عدم توجہی پر آنسو بہا رہا ہے۔ یہاں بنیادی سہولیات کی کمی ہے، پلیٹ فارم بہت نیچا ہونے کی وجہ سے بزرگ اور خواتین اکثر ٹرین سے اترتے وقت گرکر زخمی ہو جاتے ہیں۔ اسٹیشن پر پینے کے لئے کوئی پانی کا نظام نہیں ہے۔ اس سٹیشن پر ایک بھی بیت الخلاء نہیں ہونے سے مسافروں خاص کر خواتینوں کو شرمندہ ہونا پڑتاہے۔ انھوں نے کہا کہ ریلوے انتظامیہ برطانوی زمانہ میں تعمیر پل سے ٹرین کو روانہ کرکسی بڑے حادثہ کا انتظار کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آر پی ایف انچارج روہتاس کمار نے کہا کہ جنگھئی سے ظفرآباد تک کے ا سٹیشنوں پر تحریک انتباہ ملنے پر کی گئی سرگرمیوں کے چلتے ٹرین جرونا پہنچنے پر خاص مخالفت نہیں کیا گیا۔دو منٹ تک ٹرین ٹھہری تھی۔
متفرق
Tuesday, November 20, 2018
جونپور۔جرونا ریلوے اسٹیشن پر ٹرین روکنے کی مانگ۔
Author Details
www.sadaewaqt.com