Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

دو نوجوان زہرخورانی کا شکار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
پر دیش سے کماکر لوٹ رہے دونوجوانوں کو شاہ گنج ریلوے جنکشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 پر زہرخورانوں نے اپنا شکار بنا لیا۔ایک ماہ کے اندر پے درپے زہر خورانی کے واقعات کے بعد بھی ریلوے افسران خاموش ہیں۔اطلاع کے مطا بق اعظم گڑھ ضلع کے رونا پار آراضی بسوریا گاؤں کے رہنے والے تلک دھاری یا دو 50 ولد رام دیو یا دو سیالدہ ایکسپریس سے دہلی سے کمار گھر لوٹ رہے تھے کہ شاہ گنج جنکشن پر پہنچ کر اتسرگ ٹرین کا انتظار کر رہے تھے کہ ریلوے اسٹیشن پر ہی نشیلی اشیاء کھلا کر بے ہوش کر کے دس ہزار نقدی سمیت موبائل اور دوبیگ لے کر فرار ہو گئے بے ہوشی کی حالت میں دیکھ کر مسافروں نے اطلاع جی آر پی کو دیا۔ موقع پر پہنچی جی آر پی پولیس نے علاج کے لئے مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا۔اسی طرح لدھیانہ سے کماکر فیروز پور دھنباد ایکسپریس ٹرین سے اپنے گھر اعظم گڑھ ضلع کے کپتان گنج تھا نہ حلقہ کے الونت گاؤں کے رہنے والے اندریش سین 36ولھن شاہ گنج ٹرین پر اترا ٹرین تاخیر ہو نے کی وجہ سے اسٹیشن پر ہی صبح ہو نے کا انتظار کر رہا تھا کہ زہر خورانوں کا شکار ہوگیا بے ہوش دیکھ کر مسافروں نے جی آر پی پولیس کو اطلاع کیا تو جی آر پی پولیس نے مردانہ اسپتال میں داخل کرا یا جہاں سے ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے روا نہ کر دیا۔