جون پور اترپردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
نیوڑیاں تھانہ حلقہ کے اٹرواں گاؤں کے قریب جمالاپور۔ بابت پور شاہراہ پر گزشتہ دیر شب بارات سے گھر واپس آ رہے موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفطار کی وجہ سے بے قابو ہوکر کھڈ میں چلی گئی جس کے سبب میں ایک نوجوان کی موت ہو گئی جبکہ دو دیگر سوارشدید زخمی ہو گئے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔
اطلاع کے مطابق گزشتہ شام رامپور تھانہ حلقہ کے قدمت پور گاؤں میں آئی ہوئی بارات سے مڑیاہوں تھانہ حلقہ کے مکندپور گاؤں کے ہی تین نوجوان آکاش پٹیل 21ولد ناگیش کمار پٹیل اپنے دو ساتھیوں کلدیپ پٹیل 22اور راہل پٹیل 24کے ساتھ دیر شب واپس لوٹ رہے تھے۔بتاتے ہیں کہ تینوں نیوڑیاں تھانہ حلقہ مذکورہ گاؤں کے قریب پہنچے تھے کہ تیز رفتار کی وجہ سے اچانک سامنے موڑ آ نے سے موٹرسائیکل بے قابو ہوکر شاہراہ کنارے واقع گہرے کھڈ میں چلی گئی جس سے تینوں سوار شدید طور پر زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں نے شور سن کر تینوں کو کھڈ سے باہر نکال کر اطلاع پولیس کو دیتے ہوئے زخمیوں کو ایمبولنس کی مدد سے علاج کیلئے رام نگر کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹروں نے حالت نازک دیکھ تینوں کو علاج کے لئے ضلع اسپتال ریفر کر دیا۔ادھر اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے آئی کارڈ کے زریعے تینوں کی شناخت کرتے ہوئے لواحقین کو اطلاع دی۔ضلع اسپتال پہنچنے پر جانچ کے دوران ڈاکٹروں نے زخمی آکاش کو مردہ قرار دے دیا جبکہ راہل کی حالت نازک دیکھ بہتر علاج کیلئے وارانسی ریفر کر دیا۔تیسرے زخمی کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔لاش کو پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا ہے۔گاؤں کے تین نوجوانوں کا ایک ساتھ حادثہ ہونے سے پورے گاؤں میں کہرام مچا ہوا ہے۔
متفرق
Wednesday, November 28, 2018
موٹر سائیکل بے قابو ہوکر گڈھ میں گری۔ایک کی موت، ایک زخمی۔
Tags
نمائندہ#
Share This
About Sadaewaqt
نمائندہ
Labels:
نمائندہ
Author Details
www.sadaewaqt.com