Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 21, 2018

جونپور۔جلوس جشن عید میلاد النبی

جون پور ۔اتر پردیش۔(نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . 
جشن آمد رسولؐ پر شیراز ہند کا تاریخی جلوس مرکزی سیرت کمیٹی کی سرپرستی میں بدھ کے روزکو پوری عقیدت اور احترام کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر شاہی عید گاہ سے جلوس نکالا گیا جو اپنے قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا دیر شب شاہی اٹالا مسجد پہنچا جہاں جلسہ میں تبدیل ہو گیا۔ اس موقع پر پورے شہر کو دلہن کی طرح سجایا گیا تھا۔ شہر سمیت ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے جلوس اور جلسہ میں مکمل عقیدت کے ساتھ شرکت کی۔ جلسے کو مولانا آفاق نے خطاب کرتے ہوئے محمد صاحبؐ کی زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس دوران جلوس کے ساتھ انجمنوں نے حضور کی آمد مرحبا وغیرہ نعتیہ کلام پیش کیا۔ وہیں فن سپاہ گری کے اکھاڑوں کے لوگوں نے حیرت انگیز کارنامے دکھائے۔ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے سینکڑوں کی تعداد میں پولیس اور کئی پلاٹون پی اے سی کے جوان جلوس کے ہر حصہ پر لگائے گئے تھے۔ جلوس کے راستوں سے شام 6 بجے سے گاڑیوں کی آمد و رفت مکمل طور پر روک دیا گیا۔نگر پالیکا کے زریعے جگہ جگہ پینے کے پانی کے انتظام کرائی گئی تھی۔ سردی میں لوگوں کے لئے کمیٹیوں کی طرف سے چائے اور کافی کا جگہ جگہ اسٹال لگایا گیا۔ جلوس کے راستوں میں جگہ جگہ مرکزسجائے گئے تھے جو نعتیہ کلام پیش کرنے والی انجمنوں کو سننے کے بعد انہیں انعامات سے نواز رہے تھے۔
اس سے قبل بعد نماز مغرب شاہی عید گاہ سے شہر سمیت دور دراز سے آئی انجمنوں کے دستوں نے نعتیہ کلام شروع کیا اور شاہی عید گاہ کمیٹی کے صدر مرزا داور بیگ و مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر مظہر آصف نے جلوس کو روانہ کیا۔ جلوس اپنے قدیمی راستوں مچھلی شہر پڑاؤ، اولندگنج، شاہی پل، چہارسو، ہرلالکا روڈ، الفسٹین گنج سے ہوتا ہوا شاہی اٹالا مسجد پہنچ کر دیر رات جلسہ میں تبدیل ہو گیا۔ اس دوران شاہی عید گاہ، شاہی اٹالا مسجد، شاہی بڑی مسجد، چہارسو چوراہا،ہرلالکا روڈ، اولندگنج، شاہی قلعہ، قدوائی پارک، شاہی پل، جہاں گیرآباد، شیخ موحامد، نواب یوسف روڈ، میرمست، رضوی خاں، مدھارے ٹولہ، پاندریبا سمیت پورے شہر کو بجلی کے آلات سے دلہن کی طرح سجایا سنوارا گیا تھا۔ جلوس کے ساتھ چل رہے مختلف اضلاع سے آئے لوگوں نے نعت نبیؐ پڑھنے والی انجمنوں کی حوصلہ افزائی کی اور جگہ جگہ بنائے گئے مرکز کے عہدیداروں نے انجمنوں کو کلام کے مطابق پہلی، دوسری اور تیسری انعام سے نوازا۔ اس کے علاوہ فن سپاہ گری کے اکھاڑوں کے استادوں کو بھی ان کی ٹیم کی طرف سے دکھائے جانے والے کارنامے کی بنیاد پر انعامات دیا گیا۔جلوس میں 36فن سپاہ گری کے اکھاڑے،17انجمنوں نے شرکت کی۔اس دوران شہر کی 24سجاوٹ کمیٹیوں نے شہر کو دلہن کی طرح سجا رکھا تھا۔ جلوس میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش پال سنگھ، ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ، سی او صدر،سی او سیٹی سمیت پولیس اور پی اے سی کے جوان جگہ جگہ مستعد رہے اور ضلع مجسٹریٹ اروند ملپا بنگاری مسلسل صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے دیکھے گئے۔