Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Tuesday, November 27, 2018

نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچے۔

صدائے وقت( ذرائع۔)۔
سابق کرکٹر اور پنجاب حکومت میں وزیر نوجوت سنگھ سدھو پاکستان پہنچ گئے ہیں۔کرتار پور راہداری کی تعمیر کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت پر سدھو لاہور پہنچے ہیں۔
لاہور پہنچنے پر انھوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے جو بیج بویا ہے اس سے نئی امید اور ترنگ کا پودا اگا ہے۔
اس پروگرام میں شرکت کے لئیے وزیر خارجہ سشما سوراج و پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ کو بھی مدعو کیا گیا تھا مگر ان لوگوں نے عدیم الفرصت کی بات کرکے شکریہ کے ساتھ شرکت کے لئیے معزرت کرلی۔

کیا ہے کرتار پور معاملہ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ُدراصل کرتار پور میں واقع دربار صاحب گرودوار ہندوستانی صوبہ پنجاب کی سرحد سے محض چند کلو میٹر کے فاصلے پر پاکستان میں واقع ہے۔سرحد کے قریب راوی ندی پاکستان کی مغربی کنارے پر شکر گڑھ تحصیل کے تحت ایک چھوٹا سا گاوں ہے ۔کہا جاتا ہے کہ سکھوں کے پہلے گرو ، گرونانک یہں کے رہنے والے تھے اور اپنی عمر کے آخری 18 سال انھوں نے کرتار پور میں ہی گزارے اور ہیں پر ان کی مزار بھی ہے۔ملک کی تقسیم کے بعد یہ حصہ پاکستان میں چلا گیا۔اب پاکستان کی حکومت نے کرتار پور راہداری کھولنے کا اعلان کیا ہے ۔اس راہداری سے جو سرحد سے محض 4 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے سکھ مذہب کے ماننے والے اب وہاں جا سکیں گے۔
آزادی اور تقسیم کے بعد سکھ طبقہ کے لوگ سرحد سے دوربین کے ذریعہ دیکھا کرتے تھے۔اور عقیدت کیساتھ عبادت کیا کرتے تھے۔اب اس گرودارے کا دورہ بغیر ویزا کے ہو سکے گا مگر اسی دن زائرین کو واپس آنا ہوگا۔اس راہداری کی تعمیر ہندوستان اپنی اور پاکستان اپنی سرحد میں کریں گے اور راوی ندی پر ایک پل تعمیر کیا جائے گا۔
بابا گرونانک کے اس کرتار پور گرو دوارے کا رکھ رکھاو سکھ اور مسلم دونوں کرتے ہیں گرونانک صاحب کو جہاں سکھ اپنے مذہب کا بانی مانتے ہیں وہیں پر مسلم ان کو پیر کا درجہ دیتے ہیں۔