مولانا طاہر مدنی کی تقریر انھیں کی زبانی / تحریر۔(صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
آج علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے کینیڈی ھال میں سیرت کا پیغام پیش کرنے کا موقع ملا. وائس چانسلر ڈاکٹر طارق منصور صاحب نے اجلاس کی صدارت فرمائی، اپنے خطاب میں درج ذیل نکات پر میں نے زور دیا.
1... اللہ سے محبت کا تقاضا اتباع رسول ہے
2.. اتباع رسول کا انعام مغفرت کا حصول اور اللہ کا محبوب بن جانا ہے
3.. رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے ہمارے تعلق کی بنیاد ایمان، محبت، اطاعت اور اتباع ہے
4.. ان بنیادوں کی روشنی میں ہمیں اپنا احتساب کرنا چاہیے
5.. سیرت کا پیغام عام کرنا اور رحمت عالم کی سیرت سے انسانیت کو آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے
6.. علی گڑھ جیسی دانش گاہوں میں سیرت پر ریسرچ ورک ہونا چاہیے اور موضوعات کا تعلق عصر حاضر کے مسائل سے ہو
سیرت نبوی کے بارے میں پائے جانے والے شکوک و شبہات کا ازالہ ضروری ہے.
دنیا کو آج بھی ہے ضرورت رسول کی
یہ فرض کب نبھائے گی، امت رسول کی؟
متفرق
Wednesday, November 21, 2018
مسلم یونیورسٹی میں جلسہ سیرت النبی میں مولانا طاہر مدنی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com