Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, November 18, 2018

جونپور۔ٹی ای ٹی امتحان کے چلتے شہر میں پورا دن جام کے حالات۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ) ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع میں شہری علاقوں سے لے کر دیہی علاقوں میں ٹی ای ٹی امتحان دو شفٹوں میں مکمل ہو ا جس میں تقریباً 52 ہزار طلبہ نے شرکت کیا۔شہر میں اتوار کے روز سرکاری بندس ہو نے کے بعد اچانک بھیڑ میں اضافہ ہوجانے سے ململ شہر میں جام کی حالت پیدا ہو گئی۔شہری محلوں کے علاوہ ہاؤے پر جام کی صور حال پیدا ہو گئی۔ہر طرف جام لگنے سے عام شہری بے چین نظر آئے۔
واضح ہو کہ یوپی ٹی ای ٹی 2018 دو شفٹوں میں اتوار کے روز اختتام پذیر ہوا۔۔پورے ضلع میں 70 امتحان مرا کز بنا ئے گئے تھے۔ شہر اور دیہی علاقوں کے اکثر انٹر کالج اور ڈگری کالج کو سینٹر بنایا گیا تھا۔صبح سے ہی امتحان دینے والے طالب علموں سمیت طالبات کا ہجوم امنڈ پڑا تھا پہلی پالی مکمل ہو نے کے بعد جیسے ہی امتحان دینے والوں کاہجوم سڑکوں پر اچانک پہنچا تو ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہو گیا۔پالیٹکنک چوراہے کے علاوہ بیشتر علاقوں میں گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔اس کے علاوہ شہر کے سدبھائنا پل چہار سو چوراہا، کوتوالی چوراہا قلعہ روڈ، اٹالہ مسجد، ستہٹی بازار اور ریولے اسٹیشن تک طلبہ، عام مسافر اور عوام جام میں پھنسے رہے۔پولیس ٹریفک نظام کو درست کر نے میں لگی رہی لیکن بھیڑ کے آگے پولیس ناکام ثابت ہو رہی تھی۔