جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
حضرت حمزہ چشتی ؒ کا 543واں سالانہ عرس بدھ کے روز شہر کے وشیشر پور واقع درگاہ میں پوری عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔اس دوران ضلع کے سبھی سماجی و سیاسی لوگوں کے علاوہ سینکڑوں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے درگاہ میں پہنچ کر منتیں مانگی۔
عرس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کے بعد جلسہ میلاد النبیؐ کا انعقاد کیا گیا۔جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے مولانا حسام الدین احمد جعفری مہتمم مدرسہ حنفیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے اپنے دین کو عوام تک پہنچانے کیلئے پیغمبر،نبی اور اولیاء کو دنیا میں بھیجا جن کی تعلیم سے ہی انسان اپنے رب کو پہچان سکا اور حقیقت سے روبرو ہوا۔انھوں نے کہا کہ اللہ کے رسولؐ نے انسان کو عبادت کا جو طریقہ سکھایا اسی کے دم پر لوگ اپنی آخرت کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔اس سے قبل مونالا ندیم رضا،احمد رضا جونپوری،مولانا قیام الدین،مولانا شمس الدین نے نعت نبیؐ کا نظرانہ پیش کیا۔بعد جلسہ قدیمی روایت کے مطابق سینٹ پیٹرک اسکول کے سامنے سے جلوس کے ساتھ چادر اٹھائی گئی جس کے ہمراہ فن سپاہ گری کے اکھاڑے کے ساتھ مزار شریف پر پہنچی جہاں صاحب سجادہ کے ساتھ چادر و گلپوشی کیا گیا اور عقیدت مندوں نے چادر پوشی و دعا شروع کی۔ملک کی سالمیت کو مضبوط کرنے کیلئے روایتی طریقے سے قومی یکجہتی کانفرنس کا آغاز شروع کیا گیا جس میں سابق کابینہ وزیر پارسناتھ یادو،ممبر اسمبلی شیلندر یادو،ایم ایل سی برجیس سنگھ،سابق صدر نگر پالیکا دنیش ٹنڈن،استقبال قریشی،سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد،پنڈت اودھیش چترویدی نے قومی یکجہتی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔درگاہ کمیٹی کے صدر شان محمد رحیمی نے بتایا کہ یہ درگاہ یکجہتی کی مثال ہے۔اس درگاہ پر ضلع کے علاوہ دیگر ریاستوں سے بھی زایرئن آتے ہیں اور اپنی منتیں مانگتے ہیں۔عرس میں نظم و نسق برقرار رکھنے کیلئے پولیس انتظامیہ تعینات رہی۔اس موقع پر شمشیر قریشی،نسیم احمد،سمیر حسن خاں،نوین سنگھ،سنجے جنڈوانی،وشال کھتری،حنیف انصاری،سرتاج صدیقی،پون مودنوال سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔آئے ہوئے لوگوں کا حیر مقدم ارشد قریشی و پروگرام کی نظامت سنجیو کمار یادو نے کیا۔
متفرق
Wednesday, November 14, 2018
جونپور۔حضرت مولانا چشتی کا سالانہ عرس۔
Author Details
www.sadaewaqt.com