Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 23, 2018

ٹرین میں دوران سفر حاملہ کو درد زچگی۔دوران علاج زچہ بچہ دونوں کی موت۔


جونپور  اتر پردیش۔۔۔شاہگنج۔صدائے وقت۔
. . . . . . . . . . . . . . .  . . . . . . . . . .  . 
دوران سفر ایک خاتون کو ٹرین میں درد زچگی شروع ہوگیا ۔پیدائش کے دوران زچہ و بچہ دونوں کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ جمعہ کی صبح کا ہے ۔خبروں کے مطابق کشمیر کے بارہ مولا  کے رفیع آباد کے رہنے والے محمد اشرف اپنی حاملہ زوجہ افسانہ عمر 35 سال اور دو سالہ بچے کے ساتھ کشمیر سے گاڑی نمبر 13152 سیالدہ ایکسپریس سے اپنی سسرال کلکتہ جا رہا تھا ۔جمعہ کی صبح ٹرین جب اکبر پور پہنچی تھی تو اسی وقت افسانہ کو درد زچگی شروع ہوگیا ۔ہم سفر مسافروں نے اس بابت شاہگنج جنکشن پر آر پی ایف کو دی۔ٹرین کے شاہگنج اسٹیشن پر رکتے ہی آر پی ایف نے تیزی دکھاتے ہوئے حاملہ درد زدہ خاتون کو علاج کے لئیے شاہگنج کے سرکاری اسپتال میں بھیج دیا جہاں دوران علاج زچگی تو ہوگئی مگر زچہ و بچہ دونوں موت کے آغوش میں چلے گئے۔اس کی خبر سنتے ہی خاتون کا شوہر  محمد اشرف صدمے سے دو چار ہو گیا اور دو سالہ معصوم بچے کا رو رو کر برا حال ہوگیا
اس بابت آر پی ایف انچارج سندیپ یادو نے بتایا کہ دردزدہ حاملہ عورت کی اسپتال میں دوران علاج موت ہوگئی۔وہیں دوسی طرف متوفیہ کے شوہر نے بتایا کہ اس دکھ کی گھڑی میں اچکوں نے میرا پاکٹ بھی مار لیا جس میں 9 ہزار روپئے سمیت کافی اہم کاغذات بھی تھے۔
فی الحال انھوں نے اپنی سسرال کولکتہ لواحقین کو اس حادثے کی اطلاع دے دی ہے ۔
پولیس لاش کو قبضے میں لیکر آگے کی کارروائی کر رہی ہے۔