جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
گنگا سیوا فنڈ کی جانب سے وارانسی کے دشواسومیدھ گھاٹ پر منعقد دیو دیوالی تقریب کے دوران ملک کی حفاظت کرتے ہوئے شہید ہوئے ضلع کے ایک جوان کے اہل خانہ کو گورنر کے زریعے شوریہ اعزاز سے نوازہ گیا۔
واضع ہو کہ چھتیس گڑھ صوبے کے سکما ضلع میں نکسلیوں کے حملے میں 206کوبرا بٹالین کے جوان ضلع کے میر گنج تھانہ حلقہ کے کریاؤں گاؤں رہائشی راجیش کمار بند شہید ہو گئے تھے۔ان کی شہادت کے پیش نظر شہید کی بیوہ اوشا بند کو وارانسی میں منعقد دیو دیوالی پروگرام کے دوران صوبے کے گورنر رام نائک،فلم اداکار انل کپور،میجر جنرل کی موجودگی میں شوریہ اعزاز سے نوازہ گیا۔اس دوران اعزاز کے ساتھ شہید کی بیوہ کو51ہزار کی امدادی رقم بھی دی گئی۔
متفرق
Saturday, November 24, 2018
نکسلیوں کے حملے میں جونپور کے شہید نوجوان کی بیوہ کو گورنر کے ہاتھوں اعزاز۔
Author Details
www.sadaewaqt.com