جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
قدرت نے سبھی کو انسان بنا کر بھیجا مگر ہم نے انھیں ہندو اور مسلمان بنا دیا۔
نریندر مودی اچھے انسان ہیں۔ان پر انگلی اٹھانے والے زہریلے سانپ ہیں۔
امر سنگھ۔ممبر پارلیمنٹ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ امر سنگھ نے کہا کہ اقتدار کی بھوخ انسان کو غدار بنا دیتی ہے۔ قدرت نے سبھی کو انسان بنا کر بھیجا ہے لیکن ہم نے انھیں ہندو۔مسلمان بنا دیا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی ایماندار انسان ہیں لیکن ان پر انگلیاں اٹھانے والے لیڈر زہریلے سانپ کی مانند ہے اور وہ متحد ہو کر ایک ایماندار لیڈر کو بدنام کر ملک کی عوام کو گمراہ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔مذکورہ باتیں انھوں نے ضلع کے میر گنج میں سرودے انٹر کالج میں منعقد پروگرام کے دوران موجود لوگوں کو خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
انھوں نے کہا کہ آئندہ لوک سبھا انتخابات میں سبھی سیاسی پارٹیاں چاہے جتنا دم لگا لیں لیکن سب مودی کے طوفان میں اقتدار سے محروم رہیں گے اوران کو اپنی سیٹ کو بچانا بھی مشکل ہو جائے گا۔ مندر مسئلہ پرانھوں نے کہا کہ بھگوان رام کی پوجا تو کی ہی جا رہی ہے بس مندر کا تعمیر ہونا باقی ہے جو جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ ان کی سابقہ پارٹی غنڈوں کی پارٹی تھی، اسی لئے انہوں نے اس سے کنارہ کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ سماجوی پارٹی عوام کو گمراہ کر ذات کے نام پر تقسیم کرنے میں اپنا فائدہ سمجھتی ہے جو ملک کیلئے نقصان دہ ہے۔انھوں نے کہا کہ بھاجپا ہی ملک کی ایک ایسی واحد پارٹی ہے جو سبھی لوگوں کو ساتھ میں لیکر ترقی کر سکتی ہے۔انھوں نے ملک اور صوبے کے ترقیاتی کاموں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سابقہ حکومتوں کے دوران بجلی کا بہتر نظام نہیں تھا اور جرائم پیشہ عناصر آئے دن کسی نہ کسی واردات کو انجام دیتے تھے لیکن موجودہ حکومت میں سڑکیں صاف ہیں،بجلی کی روشنی سے شہر اور گاؤں روشن رہتے ہیں۔صوبائی حکومت نے غنڈہ گردی کو جڑ سے ختم کرنے کی مہم شروع کی جس کی وجہ سے عوام چین کی زندگی بسر کر رہی ہے۔اس سے قبل انھوں نے کالج کے کمرے،لائبریری اور لیب کا افتتاح بھی کیا۔پروگرام کے کنوینر پشپیندر سنگھ و ارون سنگھ نے مہمان کا گلپوشی کر استقبال کیا۔پروگرام کی صدارت استاذ ممبر اسمبلی چیت نرائن سنگھ اور نظامت کے فرائض راجیندر سنگھ نے کیا۔اس موقع پر سابق ممبر اسمبلی سیما دیویدی،مہیماکانت دوبے،ریلوے صلاح کار بورڈ کے ممبر پشپندر سنگھ،بچا سنگھ،سبھاش سنگھ،راجیو سنگھ،شیوکمار سنگھ،گنگا ساگر ترپاٹھی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
متفرق
Wednesday, November 28, 2018
مودی ہر انگلی پر انگلی اٹھانے والے زہریلے سانپ ہیں۔امر سنگھ کا بیان
Author Details
www.sadaewaqt.com