Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, November 24, 2018

اعظم گڑھ۔۔روڈ اکسیڈنٹ میں چار لوگوں کی موت۔

اعظم گڑھ اتر پردیش۔نمائندہ۔
ضلعے کے دیدار گنج تھانہ حلقہ کے تحت پلتھی بازار میں ایک جیپ کے پلٹنے سے چار افراد کی موت ہوگئی۔اور کئی لوگ زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اعظم گڑھمختلف اسپتالوں میں علاج کے لئیے بھیج دیا گیا ہے جس میں کچھ کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔۔اطلاع کے مطابق دیدارگنج تھانہ کے تحت عام گاوں میں ایک خاتون کی موت ہوگئی تھی  جس کی آخری رسم ادائیگی کے لئیے لواحقین و دوسرے لوگ درباسا گھاٹ جا رہے تھے۔پلتھی بازار کے قریب اچانک ایک بائیک سوار کو بچانے کے چکر میں چیپ کا ڈرائیور توازن کھو بیٹھا ارو جیپ پلٹ گئی۔موقع پر افرا تفری مچ گئی ۔واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور پولیس موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا اور ہلاک شدگان کو پوسٹ مارٹم کے لئیے ضلع پر بھیج دیا۔