Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Monday, November 26, 2018

جونپور دھان خرید کی کالا بازاری کا انکشاف۔ایس ڈی ایم نے کی چھاپہ ماری۔

جونپور۔ اتر پردیش نمائندہ ۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
ضلع کے تحصیل شاہگنج میں بڑے پیمانے پر دھان کی خرید کی کالا بازاری کا انکشاف ہونے پر ایس ڈی ایم شاہگنج نے چھاپے ماری کر 7474 بوری دھان کو ضبط کر لیا۔خبروں کے مطابق تحصیل کے سرپتہاں تھانہ کے تحت موضع ایکڈلا میں دھان کی خریداری سرکاری ریٹ سے کم کرنے کی شکایت ہر ضلع مجسٹریٹ جونپور کی ہدایت پر ایس ڈی ایم شاہگنج راجیش کمار برما نے چھاپہ ماری کی۔دھان سے بھری بوریوں کے علاوہ دھان سے لدی ایک لاری، ٹرک اور ٹریکٹر بھی قبضے میں کر لیا گیا۔چھاپے ماری کی خبر کے سنتے ہی دیگر دھان خرید مراکز میں افرا تفری مچ گئی اور کئ فرضی مراکز کے لوگ شٹر گرا کر نو دو گیارہ ہو گئے۔دھان خرید کی سرکاری قیمت 1750 روپیہ فی کوئنٹل ہے مگر منڈی سمیتی کے سکریٹری کی ملی بھگت سے کسانوں کا استحصال کرتے ہوئے کم قیمت پر خریداری کی جارہی تھی۔