جون پوراتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
یونائٹیڈ فرنٹ کی ورارانسی ریلی کی تیاری۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
مرکز اور صوبے کی بی جے پی حکومت میں بڑھ رہی بے روزگاری، جرائم، بدعنوانی، خواتین پر تشدد اور ملک کو توڑنے والی سیاست کے خلاف 13 دسمبر کو وارانسی میں ہونے والی یونائیٹڈ فرنٹ کی ریلی میں جونپور سے ہزاروں کی تعداد میں یوتھ کانگریسی کارکنان شرک ہوں گے۔اس سلسلے میں جمعہ کے روز یوتھ کانگریس کارکنان کی میٹنگ ضلع کانگریس دفتر پر منعقد ہوئی۔
میٹنگ میں جونپور کے انچارج اور ریاستی یوتھ کانگریس سیکرٹری ہری کیش مشرا نے کہا کہ جس طرح سے جرم بے لگام ہے۔بدعنوانی عروج پر ہے،کسان،دلت،نوجوان طالب علم پریشان ہے اور وزیر اعظم نریندر مودی اپنے جھوٹے مقبول وعدوں میں ناکام ہوتے نظر آرہے ہیں، ان کے جھوٹوں کو بے نقاب کرنے کے لئے کارکنان نے کمر کس لی ہے۔انھوں نے کہا کہ یوتھ کانگریسی اب گاؤں۔ گاؤں جا کر وزیر اعظم کے چھوٹے وعدوں کی سچائی کو عوام کے سامنے لے کر آئیں گے اور یقینی طور پر 2019 کے انتخابات میں مودی حکومت کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ جونپور یوتھ کانگریس کے صدر ستیہ ویر سنگھ نے کہا یونائیٹڈ فرنٹ کا قیام نریندر مودی کے جھوٹ کے خلاف ہوئی ہے۔ جس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو چھوڑ کر اپوزیشن کے سارے جماعتوں کی نوجوان شاخ ایک پلیٹ فارم پر ہیں اور نریندر مودی کے جھوٹ کے خلاف دہلی سے اس کا آغاز ہوچکا ہے۔انھوں نے کہا کہ ہندوستان کے لاکھوں نوجوان وارانسی کے اندر جمع ہو کر نریندر مودی کے خلاف ان کی غلط پالیسیوں اور اور ملک کو ذات،مذہب کے نام پر تقسیم کرنے کی پالیسی کے خلاف مہم کی شرعات کریں گے۔اس موقع پر ضلع کانگریس کمیٹی کے صدر اندربھون سنگھ نے صدارت کرتے ہوئے نوجوانوں کو صحیح راہ پر چل کر مرکزی حکومت کے خلاف مضبوطی کے ساتھ آواز اٹھانے کا عزم دلایا۔اس موقع پر اترپردیش یوتھ کانگریس کے سابق نائب صدر اتل سنگھ،نیرج رائے،وویک یادو،محمد سبل،سجاد،وکاس سنگھ،جے منگل یادو،کارتک سنگھ، ببلو گپتا،راجو گپتا،چنٹو سنگھ،وشال سیٹھ،اونیش سنگھ،رچنا یادو سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔
متفرق
Friday, November 30, 2018
جونپور۔یوتھ کانگریس ضلع کمیٹی کی ریلی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com