Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Wednesday, November 21, 2018

جونپور۔جلسہ ، عید میلاد النبی۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
گوسیوا کمیشن کے سابق صدر سماجوادی پارٹی کے سنیئر لیڈر ڈاکٹر کے پی یادو نے کہا کہ اللہ کے نبیﷺ دنیا میں رحمت بن کر تشریف لائے اور عالم انسانیت کو ایک ایسا پیغام دیا کہ وہ آخر دنیا تک مثال ہے۔رسول اکرم ؐ نے سبھی مذہب و ملت کے لوگوں کو درس دیا اور ان کے ساتھ صلح کے ساتھ رہ کر انسان کو قومی یکجہتی کا نمونہ دیا۔شہر شیراز ہند کی تاریخ رہی کہ یہاں کے سبھی مذہب کے لوگ پورے امن امان کے ساتھ رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر آزادی کے بعد سے آج تک کوئی بھی قرقہ وارانہ فساد نہیں ہوئے ہیں۔مذکورہ باتیں انھوں بطور مہمان خصوصی مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے شہر کے کوتوالی چوراہا واقع قدوائی پارک میں جلسہ قومی یکجہتی کو خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انھوں نے کہا کہ آج شہر میں تاریخی جلسہ و جشن یوم النبیؐ پورے عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے لیکن ضرورت یہ ہے کہ اپنی نوجوان نسل کو ہم اللہ کے نبیؐ کی زندگی سے روبرو کرائیں۔انھوں نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ جب دنیا میں تشریف لائے اس وقت جہالت پورے شباب پر تھی اور شراب نوشی سمیت لڑکیوں کی پیدائش پر دفن کر دیا جاتا تھا۔برائیوں کا ایسا ماحول قائم تھا کہ پورے عرب میں بیوہ خواتین کے سامنے آنے پر لوگ اپنے سفر کو ترک کر دیتے تھے ایسے میں پیغمبر رسولؐ حسن سلوک کی مثال دیتے ہوئے ایک بیوہ جناب خدیجہ ؓ سے نکاہ کر خواتین کو عزت دی۔سابق ایم ایل اے ارشد خان نے کہا کہ محسن انسانیت حضور اکرمﷺ نے ایسے لوگوں کی بھی عیادت کی جنھوں نے ان پر ظلم کئے اور وہ بوڑی ماں جو روزانہ ان پر کوڑا ڈال دیتی تھی لیکن جب وہ بیمار پڑی تو انھوں نے قومی یکجہتی اور صلح کن کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی عیادت کیلئے تشریف لے گئے یہ ہمارے نبیؐ کا فرمان بھی ہے،سنت بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی۔سابق ایم ایل اے حاجی افضال احمد نے کہا کہ اللہ کے رسولﷺ صرف مسلمانوں کیلئے رحمت نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے اور اپنے حسن سلوک سے لوگوں کا دل جیت کر اپنے ساتھ کیا۔اگر فرمابرداری دیکھنا ہے تو صحابہؓ سے انسان کو سبق لینا ہوگا کیوں صحابہؓ نے کبھی اللہ کے رسول ؐ کی بات پر سوال نہیں کیا بلکہ ان کی ہر بات پر لبیک کہا۔انھوں نے کہا کہ آج کا دن اللہ کے رسول کی یوم ولادت کا ہی نہیں بلکہ ان کے پردہ کرنے کا بھی ہے۔آج مسلمان رسولؐ کی آمد کا جلوس بڑی شان وشوکت کے ساتھ مناتا ہے لیکن بے حیائی اور بد امنی کے ایسے ماحول میں مناتا ہے جو شریعت کے خلاف ہے۔مرکزی سیرت کمیٹی کے سابق صدر انوارالحق گڈونے کہا کہ شیراز ہند کی تاریخ گواہ ہے کہ اس شہر کی عوام جتنی ملت و محبت سے رہتی ہے اس کی شاید ہی کوئی مثال ہندوستان کے کسی دیگر شہر میں ہے۔اس موقع پرڈاکٹر پی سی ویشوکرما، سابق صدر ساجد علیم،شکیل منصوری،کارپوریٹر ارشاد منصوری،ڈاکٹر شکیل سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔جلسہ کی صدارت شاہی عیدگاہ کے پیش امام شیخ الحدیث مولانا ظفراحمد صدیقی اور نظامت کے فرائض مرکزی سیرت کمیٹی کے صدر مظہر آصف نے ادا کیا۔