جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
کھٹہن تھانہ حلقہ کے بھیورا کلاں چوراہے پر کھڑی ٹرک کو حوصلہ بلند چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے کیبن کا شیشہ توڑ کر اندر رکھا بیٹری و دیگر قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔چوروں کے زریعے ٹرک سے سامان چوری کی ہفتہ میں یہ دوسری واقعہ ہے۔ایک ہفتہ میں ہی دوسری چوری کو لیکر پولیس کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور سڑک جام کرنے لگے۔ادھر واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے مشتعل ہجوم کو سمجھا کر خاموش کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ چوراہے پر مقامی بازار رہائشی اشوک مشرا کی ٹرک کھڑی تھی جس کو چوروں نے نشانہ بناتے ہوئے کیبن کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہو گئے اور بیٹری سمیت دیگر قیمتی سامان اٹھا لے گئے۔اس سے قبل بھی چوروں نے ایک ٹرک کو اپنا نشانہ بناتے ہوئے سامان غائب کیا تھا جس کی تحریر دینے کے بعد بھی پولیس نے کوئی کاروائی نہیں کیا تھا۔چوری کی دوسری واقعہ ہونے سے مقامی لوگ مشتعل ہو گئے اور پولیس کے خلاف نعرہ لگاتے ہوئے سڑک کو جام کرنے کی تیاری کرنے لگے۔ادھر مشتعل لوگوں کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور مشتعل لوگوں کو سمجھاتے ہوئے چوراہے پر پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے ہجوم کو خاموش کرایا۔
متفرق
Saturday, November 24, 2018
جونپور۔کھڑی ٹرک سے چوری کی واردات۔
Author Details
www.sadaewaqt.com