Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 30, 2018

,نوجوان زہر خورانی کا شکار۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
منگرا بادشاہ پور تھانہ حلقہ کے سجان گنج روڈ پر واقع رائے پور گاؤں کے قریب جمعہ کی صبح سڑک کنارے بیہوشی کی حالت میں زہر خورانی کا شکار نوجوان ملنے سے سنسنی پھیل گئی۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے بیہوشی حالت میں علاج کیلئے مقامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں ہوش آنے پر اس نے خود کو زہر خورانی کا شکار ہونے کی بات بتائی۔
اطلاع کے مطابق مہاراج گنج تھانہ حلقہ کے گدو پور گاؤں رہائشی انکت سروج20ولد سریندر سروج پونا میں رہ کر کام کرتا ہے۔جمعہ کے روز کسی ٹرین سے سامان لیکر گھر آرہا تھا اور پھول پور سے پرائیویٹ گاڑی میں سوار ہو کر نکلا تھا۔متاثر کے مطابق گاڑی میں ہی گروہ نے اسے اپنا شکار بنا لیا اور سامان و نقدی روپے لیکر اسے بیہوشی کی حالت میں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔اسپتال میں ہوش آنے پر اس نے واقعہ کی اطلاع اہل خانہ کو دی۔اطلاع ملتے ہی پہنچے اہل خانہ اسے ساتھ میں لیکر چلے گئے۔