Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Thursday, November 29, 2018

جلوس یوم النبی۔

جون پور  اتر پردیش۔(۔مائندہ)۔
. . . . . .  . . . . . . .  . . . . .  . . . . . . . 
ضلع کے مچھلی شہر قصبہ میں تاریخی جلوس و جلسہ یوم النبیؐ پوری عقیدت و احترام کے ساتھ روایت کے مطابق منایا گیا۔اس دوران پورے قصبہ کو حضورؐ کی آمد پر دولہن کی سجایا گیا۔جلوس میں انجمنوں نے پوری رات نعت نبیؐ کا نظرانہ عقیدت پیش کیا۔اس دوران فن سپاہ گری کے اکھاڑوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔جلوس اپنے قدیمی راستوں سے ہوتے ہوئے جامع مسجد پر پہنچ کر اختتام ہوا۔
اس سے قبل جلسہ سیرت النبیؐ و قومی یکجہتی کا انعقاد کیا گیا جس کا اغاز تلاوت کلام سے ہوا۔علماء کرام نے رسولؐ و صحابہؓ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے عوام کو انسانیت کا پیغام دیا۔بعد جلسہ انجمنوں و اکھاڑوں کو کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ساجد اقبال نے ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔جلوس اپنے قدیمی راستوں مولوی عمر روڈ سے ہوتا ہو ا قصبہ میں داخل ہو کر پڑاؤ واقع جامع مسجد پر پہنچ کر اختتام ہوا۔ا س دوران پورے قصبہ میں انجمن و اکھاڑوں کی حوصلہ افزائی کیلئے اسٹیج لگا کر انعامات سے بھی نوازہ گیا۔