Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 30, 2018

دیوار کی تعمیر و انہدام کو لیکر دو فریقوں میں تصادم۔

جون پور اتر پردیش۔ (نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
برسٹھی تھانہ حلقہ کے بھدراؤ گاؤں میں دو جمعہ کے روز دو فریقوں کے درمیان باؤنڈی کی دیوار منہدم کرانے کو لیکر جم کر لاٹھیاں چلی۔مارپیٹ میں دونوں فریق سے نصف درجن افراد زخمی ہو گئے۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے گاؤں پردھان سمیت 9لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق گاؤں کے مٹھوری پال اور ان پٹی دار لال بہادر پال کے درمیان آبادی کی زمین کو لے کر کافی دنوں سے تنازعہ چل رہا ہے۔جمعرات کے روز لال بہادر اپنے حصے کی زمین پر باؤنڈری وال کی تعمیر کر رہا تھا جس پر مخالفین نے پولیس کو بلا لیا۔ پولیس کی ہدایت پر لال بہادر پال نے کام روک دیا۔ادھر مٹھوری پال نے دہلی میں رہ رہے اپنے بیٹوں کو باؤنڈری وال بنانے کی اطلاع دے دی۔ اطلاع ملتے ہی مٹھوری پال کے بیٹے جمعہ کی الصبح ہی دہلی سے گھر واپس آکر تعمیر ہوئی باؤنڈری وال کوپردھان یشونت موریا کو موقع پر بلا کر منہدم کرنا شروع کر دیا جس کو لیکر دونوں فریق لاٹھی ڈنڈہ لیکر آمنے سامنے ہو گئے اور جم کر مارپیٹ ہوئی۔مارپیٹ کی اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے دونوں فریق کے 9لوگوں کے خلاف مقدمہ قائم کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا۔گاؤں میں معاملے کو لیکر پھیلی کشیدگی کو دیکھ پولیس موقع پر تعینات ہے۔