جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
میر گنج تھانہ حلقہ کے جرونا جنگھئی روڈ پر واقع بسیرواں گاؤں میں اتوار کی الصبح پرانی رنجش کو لیکر جیل سے رہا ہو کر آئے شخص نے ایک کنبہ پر کلہاڑی سے حملہ کر دیا جس کے سبب میں کنبہ کے تین لوگ شدید زخمی ہو گئے۔مقامی لوگوں کی اطلاع پر پہنچی پولیس نے حملہ ور ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مچھلی شہر کمیونٹی صحت مرکز میں داخل کرایا۔
اطلاع کے مطابق مذکورہ گاؤں رہائشی گھنشیام سروج کا اپنے پڑوسی رماشنکر سروج سے کافی پرانی رنجش چل رہی ہے۔کسی معاملے کو لیکر پڑوسی کی تحریر پر پولیس نے اس کا چالان عدالت بھیج دیا تھا جہاں سے اسے جیل ہو گئی تھی۔بتاتے ہیں کہ گزشتہ روز جیل سے وہ ضمانت پر رہا ہو کر آیا تھا اور اتوار کی الصبح کلہاڑی لیکر پڑوسی کے گھر پہنچ کر گھر کے باہر موجود رماشنکر سروج49سے کہا سنی کرتے ہوئے حملہ کر دیا جس کے سبب میں وہ وہیں گر کر تڑپنے لگا۔ادھر واقعہ دیکھ پاس میں ہی موجود اس کی بیٹی پریتی18شور مچانے لگی تو حملہ ور نے اسے بھی کلہاڑی سے حملہ کر زخمی کردیا۔دونوں کی چیخ سن گھر سے باہر نکلے راجو سروج 35ولد مکھن سروج پر بھی حملہ کر دیا اور بھاگنے لگا۔ادھر حملہ سے مچی چیخ وپکار سن مقامی لوگ جب موقع پر پہنچے تو حملہ ور ان کو دھمکی دیتے ہوئے اپنے گھر میں داخل ہو گیاجس پر مقامی لوگوں نے گھر کا دروازہ باہر سے بند کرتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی۔اطلاع ملتے ہی تھانہ انچارج مع فورس کے موقع پر پہنچ گئے اور کافی مشقت کے بعد ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج کیلئے مچھلی شہر کے صحت مرکز میں داخل کرایا۔پولیس نے متاثر کی تحریر پر مقدمہ قائم کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کاروائی میں مصروف ہو گئی ہے۔
متفرق
Sunday, November 25, 2018
جیل سے ضمانت پر آئے ملزم نے پڑوسی پر کیا حملہ۔تین افراد زخمی۔
Author Details
www.sadaewaqt.com