Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, November 16, 2018

مختصر اہم خبریں۔

________مختصراہم خبریں

17/11/2018 صدائے وقت۔
____________________
تمل ناڈومیں سمندری طوفان نے مچائی تباہی!

تامل ناڈو میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی23 افراد ہلاک جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ جگہ پر منتقل کردیا گیا۔طوفان کی وجہ سے بے شمار درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور  طوفان کے ساتھ شدید موسلا دھار بارش اور ایک سو کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے طوفانی جھکڑ چلتا رہا۔
----------------------------------------
بی جے پی سے ہاتھ ملاسکتےہیں اجیت جوگی

چھتیس گڈھ اسمبلی انتخابات سے قبل بہوجن سماج پارٹی کے ساتھ میدان میں اترے اجیت جوگی نےکہا کہ اگر انتخابات میں کسی بھی پارٹی کو اکثریت نہیں ملتی ہے تو وہ بی جے پی سے ہاتھ ملا سکتے ہیں اس لۓکہ سیاست میں کسی بھی امکان سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے
----------------------------------------
بریلی کی درگاہ نے ڈی۔ جے۔کو حرام قراردیا

بریلی درگاہ اعلیٰ حضرت نے جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ڈی جے استعمال کو حرام قرار دیا ہےوہاں سےجاری فتویٰ میں صراحت کی گٸ ہےکہ جلوس عید میلاد میں ڈی جے بجانا حرام ہے
----------------------------------------
آلوک ورماکوجواب داخل کرنے کاموقع

سپریم کورٹ نے سی بی آٸ کٕےرخصت پذیرڈاٸرکٹرآلوک ورما کو دوشنبہ تک جواب داخل کرنے کا موقع دیا ہے اور اس معاملے کی سماعت کو 20 نومبر تک ملتوی کردیا ہے
----------------------------------------
سراٸمیرمیں منعقدہ اجلاس  اختتام پذیر

اعظم گڈھ کے سراۓ میر میں واقع مدرسہ بیت العلوم کا 79 واں سالانہ مذہبی جلسہ آج بعدنمازجمعہ کےبعدکےاجلاس پراختمام پذیرہوا۔
مولاناابوطالب رحمانی،مولانا سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند اوردیگرممتازعلمإنےبطورمہمان خصوصی خطاب فرمایا۔