جون پور اتر پردیش۔(نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
یوم اطفال کے موقع پر ضلع کے تقریباً سبھی اسکولوں میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔اس دوران ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کو بھی یاد کر بچوں کے تئیں ان کی محبت پر روشنی ڈالی گئی۔
نورالدین گرلس ڈگری کالج افلے پور میں یوم اطفال کے موقع پر منعقد پروگرام میں بطور مہمان ڈاکٹرسنجے کمار شریواستو نے کہا کہ ملک کی آزادی میں پنڈت نہرو کا کردار بہت اہم ہے۔ انھوں نے اپنی زندگی کا زیادہ تر حصہ بچوں کی تعلیم میں صرف کر دیا۔
ڈاکٹرانجم شریواستو، ڈاکٹر ممتا بھٹ نے یوم اطفال پر منعقد پروگرام میں طالبات کو صحت مند رہنے کی صلاح دی اور کہا کہ صحت مندجسم میں صحت منددماغ کی تعمیر ہوتی ہے، یہی پنڈت جواہرلعل نہرو کا خواب تھا۔ لہذا ہر روز یوگا کرتے ہوئے لڑکیوں کو صحت مند رہنا چاہئے۔ پروگرام کی صدارت کر رہے محمد حسن پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عبدالقادر خان نے کہا کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لعل نہرو کی زندگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آزادی کے وقت پنڈت نہرو نے کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔ پنڈت جواہر لعل نہرو نے اپنا گھر خاندان چھوڑ کر ملک کی آزادی کے لئے سب کچھ قربان کر دیا۔ کالج کے طالب علموں نے ثقافتی پروگرام پیش کیا۔اس موقع پر مختلف مقابلے بھی منعقد کئے گئے جس میں اول، دوئم اور سوئم مقام حاصل کرنے والی طالبات کو اعزاز سے نوازہ گیا۔اس موقع پر کالج پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار احمد خاں، ڈاکٹر شہزاد، ڈاکٹر چندربھان یادو، محمد صابر، راکیش پرجاپتی سمیت دیگر لوگ موجود رہے۔نظامت سکندر یادو نے اور آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ذوالفقار احمد خان نے ادا کیا۔
متفرق
Wednesday, November 14, 2018
جونپور۔۔یوم اطفال کا انعقاد۔
Author Details
www.sadaewaqt.com