Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Sunday, December 23, 2018

جونپور۔سابق وزیر اعظم چودھری چرن سنگھ کا 116 واں یوم پیدائش منایا گیا۔

جون پور اتر پردیش۔ ( نمائندہ صدائے وقت)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . 
راشٹریہ لوک دل ضلع یونٹ کی جانب سے سابق وزیراعظم انجہانی چودھری چرن سنگھ کی 116 ویں یوم پیدائش آبپاشی محکمہ کے ڈاک بنگلے پر ضلع صدر ڈاکٹر ستیندر سنگھ کی قیادت میں منایا گیا۔ اس دوران کارکنان نے انجہانی وزیر اعظم کے مجسمہ پر گلہائے عقیدت پیش کیا جس کے بعد میٹنگ کا  انعقاد ہوا۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر ڈاکٹر ستیندر سنگھ نے کہا کہ ترقی پسند سوچ کے لیڈر چودھری چرن سنگھ کی پیدائش 23 دسمبر 1902 کو غازی آباد ضلع کے نور پور گاؤں میں ایک کسان کنبہ میں ہوئی تھی ۔انھوں نے اپنی تمام زندگی گاؤں کے غریبوں کے لئے وقف کر دیا تھا۔ مجاہد آزادی سے لے کر ملک کے وزیر اعظم تک بنے چودھری صاحب نے ہی کرپشن کے خلاف آواز بلند کی اور اپیل کیا کہ بدعنوانی کا خاتمہ ہی ملک کو آگے لے جا سکتا ہے۔ چودھری صاحب کا کہنا تھا کہ بدعنوانی کی کوئی حد نہیں ہے، چاہے کوئی بھی لیڈر آ جائے، چاہے کتنا بھی اچھا کام چلاو، جس ملک کے لوگ بدعنوان ہوں گے وہ ملک کبھی ترقی نہیں کر سکتا۔ شخص نہیں سوچ تھے چودھری چرن سنگھ۔ چودھری صاحب کی پالیسیوں اور خیالات کو آگے بڑھانے میں ہی انہیں سچی خراج عقیدت ہوگی۔ اس کے علاوہ دھنی رام یادو، رگھوناتھ یادو، راجندر پرساد یادو نے چودھری صاحب کے زندگی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ضلع نائب صدر ڈاکٹر ایس اے رضوی، مہندر وشوکرما، ضلع جنرل سکریٹری سنیل سنگھ، پردیپ کمار تیواری، آشیش شریواستو، رونق جیسوال، سمرجیت یادو، پارسناتھ، پریم چند وشوکرما، وجے اپادھیائے، دیپک سنگھ، راجیو جیسوال، نائب حسین، شمشیر علی، اشوک شاستری، سنتوش کمار گوڑ، سنیل کمار دوبے، راجیش کمار وغیرہ موجود رہے۔