Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Saturday, December 22, 2018

جونپور ۔روڈویز بس اورٹرکٹر کی ٹکر۔۔ایک کی موت 11 زخمی۔

جون پور  اتر پردیش۔( نمائندہ)۔
. . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . . .
چندوک تھانہ حلقہ کے اعظم گڑھ۔وارانسی شاہراہ پر گزشتہ دیر شب کنورا گاؤں کے قریب اعظم گڑھ سے وارانسی جارہی روڈویز بس اور مخالف سمت سے آ رہے ٹریکٹر کی آمنے سامنے ہوئی تصادم میں ایک افرادکی جہاں موت ہو گئی وہیں 11 دیگر زخمی ہو گئے۔ سبھی زخمیوں کو علاج کے لئے وارانسی کے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔
بتاتے ہیں کہ اعظم گڑھ کی جانب سے روڈویز بس (یوپی 50 AT 5327) وارانسی جا رہی تھی کہ مذکورہ گاؤں کے قریب مخالف سمت سے آ رہے ٹریکٹر سے آمنے سامنے تصادم ہو گئی۔ تصادم اتنی زبردست تھی کہ بس بے قابو ہوکر شاہراہ کنارے واقع اودھراج سنگھ کے مکان میں گھس گئی۔حادثہ ہوتے ہی مسافروں کی چیخ وپکار سن مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور پولیس کو اطلاع دیتے ہوئے سبھی مسافروں کو بس سے باہر نکالا۔اطلاع ملتے ہی پہنچی پولیس نے ایمبولینس سے سبھی زخمیوں کو کمیونٹی صحت مرکزڈوبھی لے گئی جہاں پر ڈاکٹروں نے وارانسی ضلع کے شیوپور تھانہ حلقہ کے میراپور بسہی رہائشی 26 سالہ نتیش ولد راج کمار شریواستو کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی زخمیوں کندن (2) ولد اپیندر رہائشی بھوجوبیر، راہل گپتا (23) ولد پرکاش رہائشی اترولیا اعظم گڑھ، اکھلیش (32) ولد جگن ناتھ ساہو رہائشی خرہانی اعظم گڑھ، ومل کمار گپتا (26) ولد سنتوش گپتا اترولیا اعظم گڑھ، سریتا (28)) اہلیہ سنیل رہائشی ترپولی امبیڈکرنگر، سنیل (28) ولد لالتا رہائشی مکھن پور امبیڈکر نگر، گوپال (30) ولد بسنت رہائشی رام نگر وارانسی، انشو وشوکرما (20) ولد رام کرن اترولیا اعظم گڑھ، سولنا (30) اہلیہ اپیندر بھوجوبیر وارانسی کو ٹراما سینٹر ریفر کر دیا جہاں ان سب کا علاج چل رہا ہے۔ حادثہ میں مکان مالک اودھ راج سنگھ (76) بھی زخمی ہوگئے جن کو اہل خانہ نے مقامی پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا۔