Sada E Waqt

چیف ایڈیٹر۔۔۔۔ڈاکٹر شرف الدین اعظمی۔۔ ایڈیٹر۔۔۔۔۔۔ مولانا سراج ہاشمی۔

Breaking

متفرق

Friday, December 28, 2018

انڈین نیشنل کانگریس(کانگریس پارٹی) کے قیام کا 133 سال مکمل ، آج منایا جارہاہے 134 واں یوم قیام۔

فیچر/ صدائے وقت۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
انڈین نیشنل کانگریس ، عام زبان میں کانگریس پارٹی کے قیام کو 133 سال مکمل ہو گئے۔اس کا قیام 28 دسمبر 1885 کو ہوا تھا۔ انڈین نیشنل کانگریس کا قیام ایک انگریز ایلن اوکٹوین ہیوم نے صرف 72 لوگوں کو ساتھ لیکر کیا تھا۔ایس او ہیوم اسکاٹ لینڈ کے ایک ریٹائرڈ آئی اے ایس افسر تھے۔کانگریس کا سب سے پہلا چار روزہ اجلاس ممبئی میں منعقد ہوا تھا جس میں سماجی کارکنان، صحافی، ایڈوکیٹس، سمیت ملک کے مختلف حلقوں  اور شعبہ جات کے معروف افراد شامل ہوئے۔اس کے پہلے صدر بیرسٹر بیومیش چندر بنرجی تھے۔پارٹی کا دوسرا اجلاس ٹھیک ایک سال بعد 27 دسمبر 1886 کو  کولکاتا میں دادا بھائی نوروجی کی صدارت میں ہوا ۔
انڈین نیشنل کانگری کو گو کہ ایک انگریز نے قائم کیا تھا مگر ہندوستان کی جنگ آزادی کی لڑائی میں یہ ایک مظبوط تنظیم / سیاسی پارٹی بن گئی۔تحریک آزادی کے دوران اس کے تقریباً ڈیڑھ کروڑ ممبران تھے۔بانیُ پاکستان۔محمد علی جناح، سبھاش چند بوس ، مدن موہن مالویہ، مہاتما گاندھی ، موتی لال نہرو جیسے قد آور رہنما کانگریس میں شامل تھے۔
آزادی سے پہلے کانگریس کا مقصد عوامی تحریک تھی۔مگر وقت کے ساتھ اس کا رنگ و روپ بدلتا گیا اور ایک مضبوط سیاسی پارٹی کے طور پر قائم ہے۔
آزادی کے بعد کانگریس نے جواہر لال نہرو کی قیادت میں ملک کی حکومت سنبھالی اور ملک میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والی پہلی پارٹی ہے۔ایک ایگریز کے ذریعہ قائم کردہ کانگریس پارٹی گاندھی پریوار (نہرو خاندان) کی شناخت بن چکی ہے۔
موجودہ دور میں راہل گاندھی کانگریس کے 60 ویں صدر ہیں۔آزادی کے بعد وہ کانگریس پارٹی کے 19 ویں صدر ہیں۔ان سے پہلے 59 لوگ کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔سونیا گاندھی سب سے طویل عرصہ تک اس پارٹی کی صدر رہ چکی ہیں۔انھون نے 19 سال تک اس عہدے کو سنبھالا۔آزادی کے بعد پہلے صدر آچاریہ کرپلانی تھے۔
اس کے علاوہ مولانا آزاد، مہاتما گاندھی، موتی لال نہرو کیسے قد آور اور انقلابی رہنما کانگریس کے صدر کا عہدہ سنبھال چکے ہیں۔
آزادی کے بعد پارٹی کے صدور میں 14 صدور گاندھی یا نہرو فیملی سے نہیں تھے۔سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی الگ الگ مدت کار میں 7 سال تک کانگریس کی صدر رہی ہیں۔من موہن سنگھ اور لال بہادر شاستری دو اسے کانگریسی وزیر اعظم تھے جو وزیر اعظم تو تھے مگر  پارٹی صدر کا عہدہ ان کو نہیں ملا۔
تاریخ کے اوراق میں ایک اشارہ یہ بھی ملتا ہے کہ کیا کانگریس انگریز حکومت کی پس پردہ مدد کے لئیے بنائی گئی تھی۔کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے انگریز وائسرائے لارڈ ڈفرین کی ہدایت پر کانگریس تنظیم کی بنیاد اس مقصد کے تحت ڈالی گئی تھی کہ 1857 کے ناکام انقلاب کے بعد ہندوستانیوں میں انگریزوں کے تیئں پھیل رہی نفرت اور غصے کو روکا جا سکے۔اور اس کو " سیفٹی والو(safety valve) کا نام دیا گیا تھا۔اس طرح کا اظہار ہندوستان کے کئی رہنماوں نے مختلف موقعوں پر کیا ہے۔